ETV Bharat / state

مذہبی تفریق سے متعلق رکن پارلیمنٹ کے بیان کے خلاف اسپیکر اوم برلا سے شکایت - Complaint against MP statement - COMPLAINT AGAINST MP STATEMENT

جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں علاج کے دوران مذہبی تفریق کے تعلق سے رکن پارلیمنٹ ستیش گوتم کے ذریعہ لوک سبھا میں دیے گئے بیان کی شکایت اے ایم یو کے چاروں ایگزیکیٹو کونسل کے ممبران نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اور وزیراعظم سے خط لکھ کر کی ہے جس میں ایوان کے ریکارڈ سے بیان خارج کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

مذہبی تفریق سے متعلق رکن پارلیمنٹ کے بیان کے خلاف اسپیکر اوم برلا سے شکایت
مذہبی تفریق سے متعلق رکن پارلیمنٹ کے بیان کے خلاف اسپیکر اوم برلا سے شکایت (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 13, 2024, 12:25 PM IST

علیگڑھ: عالمی شہرت یافتہ علیگڈھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ایگزیکٹو کونسل (ای سی) کے چاروں منتخب اراکین پروفیسر محمد شمیم، پروفیسر معین الدین، ڈاکٹر مصور علی اور ڈاکٹر مراد احمد خان نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کے نام ایک خصوصی خط 7 اگست کو لکھا تھا جس کی نقل وزیراعظم, وزارت صحت, لیڈر آف اپوزیشن, وائس چانسلر اے ایم یو, پی آر او اے ایم یو کو بھی بھیجی گئی تھی جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

مذہبی تفریق سے متعلق رکن پارلیمنٹ کے بیان کے خلاف اسپیکر اوم برلا سے شکایت (ETV Bharat)

حالانکہ اس خط کو 7 تاریخ کو ہی میڈیا میں آنا چاہیے تھا لیکن ذرائع کے مطابق کسی ایک ایگزیکیٹو کونسل (ای سی) ممبر کے اس خط پر شروع میں دستخط نہیں کرنے کے سبب یہ خط میڈیا اور سوشل میڈیا پر نہیں دیکھائی دیا۔ ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے جب اس خط کی نقل حاصل کرلیں تو معلوم چلا کے لوک سبھا اسپیکر کو لکھے خط میں کہا ہے کہ اے ایم یو کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج و اسپتال (جے این ایم سی ایج) کے ڈاکٹروں اور عملے کے خلاف 2 اگست کو لوک سبھا میں ستیش گوتم کی جانب لگائے گئے بے بنیاد الزامات سے ہمیں بہت تکلیف ہوئی ہے کیونکہ بے بنیاد الزامات عائد کئے گئے ہیں, ہم مریض کا علاج مرض پوچھ کر کرتے ہیں مذہب نہیں۔
اے ایم یو ایگزکیٹو کونسل (ای سی) ممبر ڈاکٹر مصور علی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ علیگڑھ رکن پارلیمنٹ ستیش گوتم کا بیان اے ایم یو کے تعلق سے وزیر اعظم کے خیالات کے منافی ہیں۔ وزیراعظم نے اے ایم یو کی صد سالہ تقریب میں آن لائن خطاب کرتے ہوئے اے ایم یو کو مینی انڈیا کہا تھا۔ بطور منتخب اراکین ایگزیکٹو کونسل اے ایم یو اساتذہ زمرہ سے ہم درخواست کریں گے کہ علی گڑھ کے رکن پارلیمنٹ ستیش گوتم کو برائے مہربانی آپ کے ذریعہ متنبہ کیا جائے کہ وہ لوک سبھا میں دیے گئے جے این ایم سی کے ڈاکٹروں پر اپنے توہین آمیز جملوں کو واپس لیں اور ساتھ ہی انھوں نے جے این ایم سی کے ڈاکٹروں اور دیگر عملے کے خلاف جو کچھ بھی کہا ہے اسے برائے مہربانی ایوان کی کارروائی سے خارج کر دیا جائے۔

دیگر ایگزیکیٹو کونسل (ای سی) ممبر و میڈیکل کالج میں ڈاکٹر شمیم احمد نے خط کے حوالے سے کہا کہ اگر علیگڑھ میں کوئی اسپتال کو AIIMS کا درجہ ملتا ہے تو یہ ہمارے لئے خوشی کی بات ہوگی کیونکہ اس سے میڈیکل میں علاج کے لئے آنے والے مریضوں کی تعداد کم ہوگی اور ہمارا بوج کم ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ڈاکٹر مریض کا مرض جان کر علاج کرتے ہیں مذہب نہیں, یہاں آج تک کسی غیر مسلم مریض نے علاج کے دوران مذہبی تفریق کا الزام ڈاکٹر یا میڈیکل انتظامیہ پر عائد نہیں کیا۔ اس لئے رکن پارلیمنٹ کے الزامات بے بنیاد ہے اسی لئے ہمنے اسپیکر اوم برلا اور وزیراعظم سے اس کی شکایت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ان کا بیان کو رکارڈ سے خارج کر دیا جائے۔

واضح رہے ضلع علیگڑھ سے تیسری بار چنے گئے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ستیش گوتم نے 2 اگست کو پارلیمنٹ میں اپنے بیان میں کہا تھا کہ "جواہر لال نہرو میڈیکل کالج اے ایم یو کا ہونے کی وجہ سے وہاں مزہب خاص (مسلم) ڈاکٹرز زیادہ ہے جس کی وجہ سے وہاں ہندو مریض جانے سے قطراتا ہے اس کئے دین دیال اپادھیائے اسپتال کو AIIMS کا درجہ دیا جائے تاکہ علیگڑھ سمیت اس پاس کے علاقوں کے بھی مریض علاج کروا سکے"۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.