ETV Bharat / state

سی بی آئی نے مہوا کے والد کے گھر پر چھاپہ مارا - CBI Raids in kolkata

CBI Raids at Mahua Moitra House دارالحکومت کے کولکاتا کے علی پور جج کورٹ روڈ پر واقع سابق رکن پارلیمان مہوا موئترا کے والد کی رہائش گاہ پر سی بی آئی نے چھاپہ ماری چلائی۔ان کی رہائش گاہ پر کئی گھنٹوں تک تلاشی مہم چلائی گئی۔

سی بی آئی نے مہوا کے والد کے گھر پر چھاپہ مارا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 23, 2024, 7:45 PM IST

سی بی آئی نے مہوا کے والد کے گھر پر چھاپہ مارا

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سمیت مختلف اضلاع میں مرکزی جانچ ایجنسیوں کی بڑے پیمانے پر چھاپہ ماری مہم چلائی جا رہی ہے۔اسی درمیان مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے ہفتہ کو مغربی بنگال میں حکمراں ترنمول کانگریس کے سابق رکن پارلیمان مہوا موئترا کے والد کے گھر پر 'کیش فار کوائری' معاملے میں چھاپہ مارا۔

ذرائع نے بتایا کہ سی بی آئی کے اہلکاروں نے ہفتہ کی صبح علی پور کے جج کورٹ روڈ پر واقع ایک ہاؤسنگ کمپلیکس میں محترمہ موئترا کے والد دیپیندر لال موئترا کے گھر پر تلاشی مہم شروع کی۔ اس دوران مسلح مرکزی دستے آس پاس کے علاقے کی حفاظت کرتے نظر آئے۔

محترمہ مہوا موئترا ایک بار پھر ترنمول کے ٹکٹ پر نادیہ ضلع کے کرشن نگر حلقہ سے 2024 کے عام انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔دوسری طرف مغربی بنگال کے وزیر اروپ بسواس کے بھائی سوروپ بسواس کے گھر پر انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے تقریبا 72 گھنٹوں تک چھاپہ ماری مہم چلائی۔

یہ بھی پڑھیں:مہوا موئترا سے متعلق مختلف مقامات پر سی بی آئی کے چھاپے - CBI Raid at Mahua Moitra Locations

انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ جعمرات کی شام سوروپ بسواس کے گھر پر چھاپہ ماری مہم شروع کی جو ہفتہ کی صبح تک جاری رہی ۔مسلسل 72 گھنٹے کے بعد انکم ٹیکس حکام نے سرچ آپریشن کے بعد سوروپ بسواس کی رہائش گاہ سے واپس چلے گئے ۔ کئی دستاویزات سمیت کئی الیکٹرانک آلات ضبط کرلئے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.