ETV Bharat / state

بدایوں میں دو بچوں کا سفاکانہ قتل، علاقے میں کشیدگی - Badaun Murder

Brutal killing of two Children in Badaun: بدایوں سول لائنز کے علاقے منڈی سمیتی چوکی میں دو بچوں کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا گیا۔ واقعہ کی وجہ سے علاقے میں تناؤ کا ماحول ہے۔ واردات کے بعد لوگوں نے پولیس چوکی کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

بدایوں میں دو بچوں کا سفاکانہ قتل، علاقے میں کشیدگی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 19, 2024, 10:56 PM IST

بدایوں: بدایوں کے سول لائنز علاقے کے منڈی سمیتی چوکی میں دو بچوں کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا گیا۔ جہاں ایک بچہ زخمی بتایا جارہا ہے۔ واقعہ کی وجہ سے علاقے میں تناؤ کا ماحول ہے۔ واردات کے بعد لوگوں نے منڈی کمیٹی پولیس چوکی کا گھیراؤ کر لیا ہے۔

غور طلب ہو کہ اہل خانہ کا الزام ہے کہ اس قتل کے پیچھے گھر کے قریب سیلون کی دکان چلانے والے حجام کا ہاتھ ہے۔ پولیس کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر موجود ہے۔ ساتھ ہی پولیس نے حجام کو مڈبھیڑ میں ہلاک کر دیا ہے۔

تین بچوں پر حملہ، دو کی موت:

بدایوں کے ڈی ایم منوج کمار نے کہا کہ "ہمیں آج شام اطلاع ملی کہ ایک شخص نے ایک گھر میں گھس کر 11 اور 6 سال کی عمر کے دو چھوٹے بچوں کا قتل کر دیا ہے۔ جس کی وجہ سے علاقائی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔ فی الحال ہلاک ہوئے بچوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ قتل کی وجہ تاحال واضح نہیں ہوسکی، تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعلی یوگی نے حکام سے بات کی:

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پورے واقعہ کے بارے میں اعلیٰ حکام سے بات کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ڈی جی پی سمیت تمام سینئر حکام سے واقعہ کی مکمل اپ ڈیٹ لی ہے۔ ساتھ ہی سخت کارروائی کی ہدایات بھی دی ہے۔ مقامی انتظامیہ کو ماحول کو پرسکون کرنے کو کہا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.