ETV Bharat / state

بابا صدیقی نے کانگریس چھوڑ دی

Baba Ziauddin Siddique quits congress مہاراشٹر کانگریس کو اس وقت ایک بڑا جھٹکا لگا جب پارٹی کے سینئر رہنما و سابق وزیر بابا ضیاء الدین صدیقی نے جمعرات کو یہاں پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان ٹویٹر پر کیا ہے۔ وہ گزشتہ تقریباً 48 برسوں سے پارٹی کے منسلک رہے۔

بابا صدیقی نے کانگریس چھوڑی
بابا صدیقی نے کانگریس چھوڑی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 8, 2024, 6:48 PM IST

بابا صدیقی نے کانگریس چھوڑی

ممبئی: لوک سبھا انتخابات کی تاریخ کا ابھی اعلان نہیں ہوا ہے اس کے باوجود سیاست کے میدان میں دل بدل کا کھیل شروع ہو گیا ہے۔ اس کھیل میں کانگریس کو یکے بعد دیگر دھچکے لگ رہے ہیں۔ ملند دیورا نے کانگریس پارٹی سے استعفیٰ دینے کے چند ہفتوں کے بعد مسلمانوں میں مقبول ترین رہنما بابا ضیاء الدین صدیقی نے بھی کانگریس سے کنارہ کشی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

گزشتہ 46 برسوں سے کانگریس کے ساتھ وفاداری نبھانے والے بابا ضیاء الدین صدیقی نے نے اپنے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ایکس (سابقہ توئٹر) پر اس کی اطلاع دیتے ہوئے لکھا کہ وہ کانگریس سے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔استعفیٰ دے چکا ہوں ۔میں نے کانگریس کے لئے برسوں کام کیا لیکن الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ میں نے انڈین نیشنل کانگریس پارٹی میں ایک نوجوان کے طور پر شمولیت اختیار کی تھی ۔یہ 48 سال پر محیط ایک اہم سفر رہا ہے۔میں بہت کچھ بیان کرنا چاہتا ہوں۔لیکن کچھ ایسی بھی باتیں ہوتی جس پر کچھ نا کہنا ہی بہتر سمجھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مہاراشٹرا میں کانگریس کو بڑا جھٹکا، سابق وزیر بابا صدیقی کا پارٹی سے استعفی

صدیقی دو مرتبہ 1992 اور 1997 میں میونسپل کارپوریٹر منتخب ہوئے تھے۔باندرہ ویسٹ اسمبلی حلقہ سے 1999، 2004 اور 2009 میں تین مرتبہ رکن اسمبلی کے طور پر خدمات انجام دیے چکے ہیں۔ان کا بیٹا ذیشان صدیقی باندرہ ایسٹ سے کانگریس کے رکن اسمبلی ہیں۔غور طلب ہے کہ بابا صدیقی پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی نظریں ہیں۔ای ڈی نے بابا صدیقی کو لے کر مختلف مقامات پر چھاپہ ماری کر چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.