ETV Bharat / state

عدالت نے ممتا بنرجی کے خلا ف سوموٹو کارروائی کی عرضی قبول کرلی - SSC Recruitment Scam In Bengal - SSC RECRUITMENT SCAM IN BENGAL

Bikash Ranjan Bhattacharya Reaction: کلکتہ ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے خلاف سوموٹو کارروائی کی عرضی کو قبول کر لی ہے۔ تاہم عدالت نے کارروائی سے متعلق واضخ نہیں کیا ہے۔ کلکتہ ہائی کورٹ کے سینئر وکیل بکاش رنجن بھٹا چاریہ نے جمعرات کو عدالت کی توجہ ان تبصروں کی طرف مبذول کرائی جو وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے حال ہی میں عدالت کے بارے میں کیے تھے۔

عدالت نے ممتا بنرجی کے خلا ف سوموٹو کارروائی کی عرضی قبول کر لی

author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 25, 2024, 7:13 PM IST

کولکاتا: چیف جسٹس ٹی ایس شیوگنم کی سربراہی میں کلکتہ ہائی کورٹ کی بنچ میں دوپہر 2 بجے سے کیس کی سماعت ہوئی۔ بنچ نے کہا کہ اگرچہ درخواست قبول کر لی گئی ہے، لیکن وہ اس وقت کارروائی کے معاملے کو زیر غور رکھے ہوئے ہیں۔

اسی معاملے پر وزیر اعلیٰ کے خلاف ہائی کورٹ میں کل پانچ درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔ سماعت کے بعد، چیف جسٹس نے کہاکہ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے تبصروں کے پیش نظر، اس پر غور کیا جا رہا ہے کہ اچانک کارروائی ہوگی یا نہیں۔ تاہم درخواست قبول کر لی گئی۔ساتھ ہی چیف جسٹس کی بنچ نے کہا کہ ایک بنچ فیصلہ کرے گی کہ کیا عدالت میں وزیر اعلیٰ کے تبصروں پر کارروائی کی جائے یا نہیں ۔ نتیجے کے طور پر، اس کیس کا مستقبل اس بنچ کے فیصلے پر منحصر ہے۔

پیر کو ایس ایس سی کیس میں فیصلہ سنانے کے بعد ممتا بنرجی نے عدالت کے فیصلے پر غصہ اور ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کچھ تبصرے کیے تھے۔انہوں نے کہا تھا کہ یہ فیصلہ مایوس کن ہے اور انہوں نے شوبھندو ادھیکاری کے بم گرنے کے اعلان کو عدالت سے جوڑ کر کہا تھا کہ کیا عدالت حکمرانوں کے اشارے پر کام کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دوسرے مرحلے میں شمالی بنگال کی تین سیٹوں دارجلنگ، رائے گنج اور بالور گھاٹ میں پولنگ - LOK SABHA ELECTION 2024

ممتا بنرجی نے ترنمول کانگریس امیدوار کی حمایت میں بیر بھوم لوک سبھا حلقہ بیر بھوم کے گلسی حلقے میں ایک جلسہ عام میں بی جے پی کے بارے میں کہا۔ سی بی آئی کو خرید لیا گیا ہے، بی ایس ایف کو خرید لیا گیا ہے۔کیا عدالت کو بھی خرید لیا گیا ہے ۔ممتا بنرجی کے اس تبصرہ کے خلاف عدالت کی توجہ مبذول کراتے ہوئےبکاش رنجن بھٹاچاریہ نے جمعرات کو عدالت سے کہاکہ مجرمانہ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ کارروائی نہ کی گئی تو عدالت پر سب ہنسیں گے۔جج کےسیاسی نظریات ہوتے ہیں ۔مگر فیصلے پر ان کے نظریات حاوی نہیں ہوتے ہیں ۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.