بھاگلپور:ریاست بہار کے بھاگلپور کے ایک ننہے کھلاڑی نے بڑا کارنامہ انجام دیا ہے۔ جی ہاں ہم بات کر رہے ہیں ملک کی مشہور خانقاہ پیر دمڑیہ شاہ کے 15ویں سجادہ نشین سید شاہ فخر عالم حسن کے بیٹے سید سعد حسینی کی۔
بہار کے ضلع سیوان میں بہار اسٹیٹ رائفل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پانچ روزہ شوٹنگ مقابلے میں ریاست گیر سطح پر شوٹنگ کھیلوں سے وابستہ لوگوں نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔سید سعد حسینی نے جونیئر بہار اسٹیٹ 50 میٹر رائفل شوٹنگ مقابلے میں دوسرا مقام حاصل کرتے ہوئے بہار اور بالخصوص بھاگلپور کا نام روشن کیا اور تاریخ رقم کر دی۔
بھاگلپور کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب جونیئر شوٹنگ میں شید سعد حسینی نے بہار میں دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔ بہار اسٹیٹ رائفل ایسوسی ایشن کی جانب سے سیوان میں 19 جولائی سے پانچ روزہ مقابلہ منعقد کیا گیا تھا۔ حال ہی میں بہار اسٹیٹ شوٹنگ مقابلہ کا انعقاد دگ وجے سنگھ شوٹنگ کلب، سیوان میں منعقد کیا گیا تھا جس میں شوٹنگ کے کھیل سے وابستہ بہار بھر کے سینکڑوں لوگوں نے اپنے ہنر کا مظاہرہ کیا۔
بھاگلپور کے لیے سید سعد حسینی نے 50 میٹر رائفل شوٹنگ مقابلے میں بہار میں دوسرا مقام حاصل کرکے چاندی کا تمغہ حاصل کیا ہے۔ مونگیر رائفل ایسوسی ایشن کے شوٹنگ کلب کے تمغہ جیتنے والوں کو مونگیر کے ایس ایس پی عمران مسعود نے اعزاز سے نوازا۔
یہ بھی پڑھیں:محمد عدنان نے 23 ویں پری یو پی اسٹیٹ شوٹنگ چیمپین شپ میں طلائی تمغہ جیتا
اس موقع پر ہمارے نمائندہ سے بات چیت کرتے ہوئے ننہے چیمپئن نے کہا کہ ان کا ہدف قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے ہنر کا مظاہرہ کرنا اور مستقبل میں ان کا ارادہ اولمپک کے لیے تیاری کرنے کا ہے۔ ابھی فی الحال سعد حسینی حفظ قرآن مکمل کرنے کے بعد مستقبل میں منصوبہ بناوں گا۔