ETV Bharat / state

بیدر میں بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ پروگرام کا انعقاد

Beti Padhao Beti Bachao Programme بیدرمیں ضلعی انتظامیہ، ضلع پنچایت، خواتین اور بچوں کی ترقی کے محکمے اور ضلع چائلڈ پروٹیکشن کے اشتراک سے بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر پولیس اہلکاروں کو خصوصی ممنٹو سے نوازا گیا۔

بیدر میں بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ پروگرام کا انعقاد
بیدر میں بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ پروگرام کا انعقاد
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 2, 2024, 7:37 PM IST

بیدر : ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں حکومت کے مختلف اداروں کی جانب سے بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ خواتین کے خصوصی پولیس یونٹ کے لیے ضلع سطح پر یک روزہ پروگرام ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے دفتر ہال میں افتتاح ہوا۔

اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جنابسوانا نے کہا کہ عورت پر بہت سی ذمہ داریاں ہیں۔ اسے مردوں کے برابر حقوق حاصل ہیں۔جنس کی بنیاد پر امتیازی سلوک نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہ قانون کے تحت غیر قانونی ہے۔

انہوں نے کہاکہ خواتین آج تمام شعبوں میں کام کر رہی ہیں۔ شمالی کرناٹک میں اب بھی بچپن کی شادی، جیسے معاملات پائے جا رہے ہیں، اور ہر کسی کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ ایسا نہ ہو۔بیدر ضلع میں خواتین پولیس ریاست میں ایک ماڈل کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ اس فورس کے قیام کے بعد ضلع میں خواتین کے خلاف جرائم کی وارداتوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بیدر میں روڈ سیفٹی مہم، پولیس کی جانب سے ہیلمٹ تقسیم

ان کا کہنا ہے کہ ٹیم اسکولوں کا دورہ بھی کر رہی ہے۔ اس سال خواتین کا عالمی دن کو خصوصی طور پر منایا جائے گا۔ان کے لیے 35 دو پہیہ گاڑیوں کی گرانٹ کے لیے کرناٹک ریجن ڈیولپمنٹ بورڈ کو ایک تجویز پیش کی گئی۔ کسی بھی معاملے میں معلومات اکٹھی کرنے میں پولیس کے تفتیش کاروں کا کردار بہت اہم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.