اسلام پور: مغربی بنگال پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جو ہندوستان۔بنگلہ دیش سرحد کو عبور کرکے بنگلہ دیش جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ عثمان غنی نامی اس بنگلہ دیشی کو کشن گنج سے متصل مغربی بنگال کے اسلام پور سے گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار عثمان غنی کو ہفتے کے روز عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے انہیں 8 روزہ پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے۔
معلومات کے مطابق بنگلہ دیشی عثمان غنی گزشتہ 2 سال سے اپنی شناخت چھپا کر جموں و کشمیر میں رہ رہا تھا۔ پولیس کے ہاتھوں پکڑے گئے عثمان غنی کا کہنا ہے کہ وہ جموں و کشمیر میں مستری کا کام کرتا تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں ان جیسے بہت سے لوگ کام کر رہے ہیں۔ بنگلہ دیشی شہری کے جموں و کشمیر میں 2 سال تک رہنے کو لے کر تفتیشی ایجنسیوں اور پولیس پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔
: بنگلہ دیش کی تازہ ترین صورتحال کے پیش نظر بھارت بنگلہ دیش سرحد پر ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ اس دوران دلالوں نے عثمان غنی کو 15 ہزار روپے کا لالچ دے کر بارڈر کراس کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش: طالب علم ناہد اسلام کو حکومت میں ملی اہم وزارت، شیخ حسینہ حکومت کے خلاف چلائی تھی تحریک
اسی دوران مغربی بنگال پولیس کو عثمان غنی کے بارے میں خفیہ اطلاع ملی۔ جس کے بعد پولیس نے پورے علاقے میں مہم چلائی اور اسے اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ سوجالیر گاؤں سے تیستا ندی کے کنارے جارہا تھا۔خفیہ معلومات کی بنیاد پر بنگلہ دیشی شہری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔