ETV Bharat / state

حضرت نظام الدین اولیاء کی درگاہ میں موسم بہار کا تہوار منایا گیا

Basant Celebrates In Dargah Nizamuddin Auliya درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء میں موسم بہار کا تہوار خوب جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا اس دوران درگاہ کو پیلے رنگ کے پھولوں سے سجایا گیا وہیں مزارات پر بھی پیلے رنگ کی چادریں چڑھائی گئیں، اس دوران درگاہ کے ذمہ داران بھی پیلے رنگ کا لباس زیب تن درگاہ میں بسنت کا تہوار مناتے آتے ہیں۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 15, 2024, 11:34 AM IST

حضرت نظام الدین اولیاء کی درگاہ میں موسم بہار کا تہوار منایا گیا
حضرت نظام الدین اولیاء کی درگاہ میں موسم بہار کا تہوار منایا گیا
حضرت نظام الدین اولیاء کی درگاہ میں موسم بہار کا تہوار منایا گیا

نئی دہلی:قومی دارالحکومت نئی دہلی میں نظام الدین اولیا کی درفاہبسنت پنچمی کا تہوار کا اہتمام کیا گیا۔حالانکہ لوگوں کو یہ بات عجیب لگے گی کہ درگاہ میں بسنت پنچمی کا تہوار منانے کا کیا کام لیکن آپ کو بتاتے چلیں کہ حضرت نظام الدین اولیا کے دربار میں گزشتہ سات سو برسوں سے موسم بہار کا تہوار اسی تزک و احتشام کے ساتھ منایا جاتا آرہا ہے جیسا حضرت نظام الدین اولیاء کے دور میں حضرت امیر خسرو نے منایا تھا۔

درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء کے سجادہ نشین سید کاشف علی نظامی نے یہ ٹی وی بھارت کے نمائندے کو بتایا کہ یہ تہوار گزشتہ 700 برسوں سے منایا جا رہا ہے اس تہوار کو منانے کے پیچھے کیا وجہ تھی ۔اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حضرت نظام الدین اولیاء کا ایک بھانجا جس کا نام تقی الدین نوح تھا ۔حضرت نظام الدین اپنے بھانجے سے بہت محبت کرتے تھے۔ لیکن بیماری کی وجہ سے ان کے بھانجے کی وفات ہو گئی۔ اس بات سے حضرت نظام الدین کافی غمزدہ ہوئے۔ ان کی یاد میں انہوں نے علیحدگی اختیار کرلی۔ وہ نہ کسی سے بات کرتے اور نہ ہی ہنستے مسکراتے حضرت امیر خسرو سے ان کی یہ حالت نہیں دیکھی گئی۔اس کے سبب وہ کاثر اپنے استاد نظام الدین اولیاء کے چہرے پر مسکراہٹ لانے کی تمام کوششیں کرتے لیکن وہ کامیاب نہ ہوئے ۔

کہا جاتا ہے کہ حضرت امیر خسرو ان لڑکیوں کو لے کر حضرت نظام الدین اولیاء کے دربار میں حاضر ہوئے وہ لڑکیوں کے گانوں اور رقص دیکھ کر خوش ہوئے اور بھتیجے کی موت کا غم بھول کر مسکرا اٹھے اس وقت سے درگاہ پر موسم بہار کا تہوار منانے کا سلسلہ شروع ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:جامعہ انوارالعلوم موضع بہاری میں دو روزہ سالانہ اجلاس اختتام پزیر

موسم بہار کے موقع پر مختلف مذاہب کے لوگ درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء کے دربار شریف میں حاضر ہوتے ہیں اور بسنتی رنگ میں رنگے لباس پہن کر ہاتھوں میں بسنت کے پھول لیے اس تہوار کو مناتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.