ETV Bharat / state

بنگلور: مسجد طحہ میں بارش کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا - prayer organized for rain BANGALORE - PRAYER ORGANIZED FOR RAIN BANGALORE

بنگلور میں پانی کی قلت و شدت کی گرمی سے چھٹکارے کے لئے شہر کی مسجد طحہ کے احاطے میں بارش کے لئے خصوصی عبادات و دعاؤں کا احتمام کیا گیا۔

بنگلور
بنگلور: مسجد طحہ میں بارش کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 7, 2024, 6:18 PM IST

بنگلور: مسجد طحہ میں بارش کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا (Bangalore)

بنگلور: رواں سال بنگلور شہر میں نہ صرف پانی کی شدید قلت ہے بلکہ گرمی کی شدت بھی لوگوں کو پریشان کر رہی ہے۔ ایسے میں دھیمی بوچھاڑ سے گرمی کی شدت میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ ان حالات میں شہر کی مسجدِ طحہ کے احاطے میں بارش کے لئے خصوصی عبادات و دعاؤں کا احتمام کیا گیا۔

غور طلب ہو کہ بنگلور شہر میں پانی کی قلت و شدت کی گرمی سے پیش آرہی پریشانی سے چھٹکارے کے لئے شہر کی مسجد طحہ کے احاطے میں بارش کے لئے خصوصی عبادات و دعاؤں کا احتمام کیا گیا۔ امام و مصلیان نے رب الکریم سے گناہوں سے مغفرت طلب کی اور بارش کے لئے دعائیں کی۔

اس موقع پر مسجد طحہ انتظامیہ کے ارکان و کرناٹک حج کمیٹی کے رکن ذوالفقار ٹیپو کی جانب سے علاقے سے سفر حج پر روانہ ہورہے عازمین حج کو تہنیت پیش کر انہیں مبارکباد دی گئی۔ سمیع اللہ خان نے کہا کہ بچپن سے انہوں نے بنگلور شہر میں 38 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت نہیں دیکھی تھی، اب 2 ماہ سے زیادہ عرصے سے شہر کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

اس موقع پر مسجد طہٰ کی منیجنگ کمیٹی نے مسجد کے احاطے میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا، جس میں تقریباً 8 ممکنہ عازمین جو کہ حج کے لیے روانہ ہو رہے ہیں، کو کرناٹک حج کمیٹی کے رکن ذوالفقار ٹیپو کی موجودگی میں مبارکباد دی گئی۔

اس موقع پر مسجد طہٰ کی منیجنگ کمیٹی کے صدر سمیع اللہ خان نے کہا کہ ہمیں بہت خوشی ہے کہ ہمارے بہت سے پڑوسی حج پر جانے کے لیے تیار ہیں اور آج ہم نے سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی، ان کے لیے ایک محفوظ اور خوشگوار سفر کی خواہش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مسجد طحہ نے رمضان کے دوران ضرورت مند مسلمان اور ہندو خاندانوں کو امداد فراہم کیا

اس موقع پر کرناٹک حج کمیٹی کے رکن ذوالفقار ٹیپو نے علاقے کے غریبوں کو اسکالرشپ کے ذریعے فائدہ پہنچانے، فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے میٹنگیں منعقد کرنے وغیرہ میں مسجد طہٰ مینجمنٹ کمیٹی کی کوششوں کی تعریف کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.