ETV Bharat / state

پشکر سنگھ دھامی کی ہلدوانی آمد، سخت کارروائی کرنے کی ہدایت - ہلدوانی

Pushkar Singh Dhami دھامی نے کہا کہ قانون اپنا کام کرے گا۔ ملزمان کے خلاف کافی ثبوت موجود ہیں۔ ویڈیو فوٹیج کا تجزیہ کیا جا رہا ہے اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ ہر مجرم کی نشاندہی کرکے سخت کارروائی کی جائے گی۔

پشکر سنگھ دھامی کی ہلدوانی آمد
پشکر سنگھ دھامی کی ہلدوانی آمد
author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 9, 2024, 9:21 PM IST

نینی تال: اتراکھنڈ کے ہلدوانی میں مبینہ تجاوزات ہٹانے کے دوران پرتشدد جھڑپوں کے بعد وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی جمعہ کی شام ہلدوانی پہنچے اور زخمیوں کا حال دریافت کیا۔ انہوں نے کہا کہ قانون اپنا کام کرے گا اور مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ نے ہلدوانی پہنچ کر حکام سے بات کی اور صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ مختلف اسپتالوں کا دورہ کیا اور زخمی پولس اہلکاروں، میڈیا کے نمائندوں اور لوگوں سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ واقعہ کے حوالے سے ان سے تفصیلی گفتگو بھی کی۔ اس دوران کابینہ وزیر اور ضلع انچارج وزیر ریکھا آریہ اور کالاڈھونگی کے ایم ایل اے بنشی دھر بھگت بھی ان کے ہمراہ تھے۔

دھامی نے کہا کہ قانون اپنا کام کرے گا۔ ملزمان کے خلاف کافی ثبوت موجود ہیں۔ ویڈیو فوٹیج کا تجزیہ کیا جا رہا ہے اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ ہر مجرم کی نشاندہی کرکے سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے پولس اور انتظامیہ سے بھی مکمل معلومات حاصل کیں اور سختی سے نمٹنے کی ہدایات دیں۔ اس سے قبل چیف سکریٹری رادھا رتوڑی اور پولس کے ڈائریکٹر جنرل ابھینو کمار نے بھی ہلدوانی کا دورہ کیا تھا۔ انہوں نے پورے واقعہ کا جائزہ لیا۔

واضح رہے کہ جمعرات کے روز ہلدوانی کے بنبھول پورہ میں ملک کے باغیچے میں مبینہ طور پر تجاوزات ہٹانے کے دوران بوال ہوا تھا۔ ایک خاص برادری کے لوگوں نے پولس اور انتظامیہ پر حملہ کیا۔ انہوں نے گاڑیوں کو آگ لگا دی اور مقامی تھانے کا گھیراؤ کیا اور اہلکاروں کو جلانے کی کوشش کی۔ اس پورے واقعہ میں دو لوگوں کی موت کے ساتھ ساتھ متعدد پولس والے، میڈیا والے اور مقامی لوگ زخمی ہوئے۔

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.