احمدآباد:آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین گجرات یونٹ کے ترجمان دانش قریشی نے کہاکہ ہماری سیاسی جماعت مفتی سلمان ازہری کی گرفتاری کے معاملے پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے۔ہمارے پاس اس معاملے کی تفصیلی معلومات ہیں۔اس معاملے میں ہونے والی پیشرفت پر بھی ہماری نظریں ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہم نے مفتی سلمان ازہری کی تقریر سنی ہے۔ اس میں ایسی کوئی بات نہیں ہے جس کو لیے ہنگامہ کھڑا کیا جائے۔ انہوں نے کسی بھی دھرم کے بارے میں کچھ نہیں کیا ہے۔انہوں نے کسی بھی مذہب کے لوگوں کے جذبات کو ٹھیس نہیں پہنچائی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہمیں عدالت پر پورا بھروسہ ہے۔اس کے ساتھ ساتھ اے آئی ایم آئی ایم کے رہنما نے مسلمانوں بالخصوص نوجوانوں سے اس معاملے میں صبرو تحمل سے کام لینے کا مشورہ دیا ہے۔انہوں نے لوگوں سے امن و امان برقرار رکھنے کی بھی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیںـممبئی: مفتی سلمان ازہری کی گرفتاری پر احتجاج و لاٹھی چارج
دوسری طرف سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا گجرات کے صدر مولانا اویس نے اس معاملے پر کہا کہ مفتی سلمان ازہری کے خلاف درج کی گئی شکایت کی سخت مذمت کی جاتی ہے۔ مفتی سلمان ازہری نے کوئی مذہب مخالف یا ذات پات مخالف تبصرہ نہیں کیا ہے ۔اس کے باوجود ان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔