ETV Bharat / state

مولانا آزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو دوبارہ بحال کرنے کا مطالبہ

Maulana Azad Education Foundation گجرات ہائی کورٹ کے وکیل اور سنٹرل وقف کونسل کے سابق ممبر اقبال شیخ نے وزیراعظم نریندر مودی کے نام خط لکھ کر مولانا آزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو بند کرنے کے فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے

مولانا آزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو  دوبارہ بحال کرنے کا مطالبہ
مولانا آزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو دوبارہ بحال کرنے کا مطالبہ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 2, 2024, 6:56 PM IST

مولانا آزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو دوبارہ بحال کرنے کا مطالبہ

احمدآباد: ریاست گجرات میں مولانا آزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو بند کرنے کے فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔اس سلسلے میں گجرات ہائی کورٹ کے وکیل اور سنٹرل وقف کونسل کے سابق ممبر اقبال شیخ نے کہاکہ انہوں نے وزیر اعظم کے نام خط لکھ کر ان کی توجہ اس جانب مبذول کرانے کی کوشش کی گئی ہے۔

اقبال شیخ نے کہا کہ مولانا آزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو بند کرنے کے فیصلے کے بارے میں جان کر بہت صدمہ پہنچا۔ایسا نہیں ہونا چاہئے۔اس سے سینکڑوں مسلم لڑکے اور لڑکیوں کا مستقبل خطرے میں پڑ سکتا ہے۔حکومت کو اس فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ فاؤنڈیشن عظیم آزادی پسند رہنما مولانا عبدالکلام آزاد کو خراج عقیدت ہے جنہوں نے IITs، IIMs اور یونیورسٹی گرانٹ کمیشن اور بہت سے میڈیکل اور دیگر ادارے قائم کیے اور ہندوستان کے لیے تعلیم کی مضبوط بنیاد رکھی۔اقلیتی امور کی وزارت کی طرف سے اٹھایا گیا اقدام مسلم کمیونٹی کے مفادات کے خلاف ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:ایم ائی ایم اورنگ آباد میں خواتین ونگ مضبوط کرنے میں لگی

ان کا کہنا ہے کہ یہ آپ کے مقصد کے خلاف ہے"سب کا ساتھ، سب کاوکاس نہیں ہے۔فاؤنڈیشن کی طرف سے بہت سی اسکیمیں شروع کی جا رہی ہیں، ان گنت تعداد میں اقلیتی لڑکیاں اور لڑکے اسکالر شپ حاصل کر رہے ہیں اور اقلیتیتعلیمی ادارے فوائد حاصل کر رہے ہیں ۔گجرات ہائی کورٹ کے وکیل نے حکومت کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.