نئی دہلی :عام آدمی پارٹی کے رہنما اور دہلی حکومت کے وزیر آتشی کو روز ایونیو کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ عدالت نے ہتک عزت کے مقدمے میں 20 ہزار روپے کے مچلکے کے ساتھ ضمانت منظور کر لی ہے۔
دہلی حکومت کے وزیر اور عام آدمی پارٹی کی رہنما آتیشی مارلینا کو ہتک عزت کیس میں بڑی راحت ملی ہے۔ دہلی کی راؤس ایونیو کورٹ نے انہیں ضمانتی مچلکے پر ضمانت دے دی ہے۔ بی جے پی لیڈر پروین شنکر کپور نے ان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ اس سلسلے میں عدالت نے انہیں طلب کیا تھا۔ منگل کو وہ راؤس ایونیو کورٹ میں پیش ہوئی جس کے بعد عدالت نے ان کی ضمانت منظور کر لی۔
آتشی نے کیا کہا؟
دہلی کی حکمراں جماعت عام آدمی پارٹی کی لیڈر آتشی نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر الزام لگایا تھا کہ پارٹی نے انہیں اور اس کے کئی ایم ایل ایز کو بی جے پی میں شامل ہونے کی پیشکش کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھوک ہڑتال پر بیٹھیں دہلی کی وزیر آتشی اسپتال میں داخل، شوگر لیول ہوا کم
انہوں نے دھمکی دی تھی کہ اگر وہ بی جے پی میں شامل نہیں ہوئے تو ای ڈی کے ذریعہ گرفتار کیا جائے گا۔سنسنی خیز الزام کے بعد سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی تھی۔اس ضمن میں عام آدمی پارٹی کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں آیا ہے۔