ETV Bharat / state

دینی و عصری علوم کا سنگم جامعات الہدی میں تعلیمی کانفرنس کا انعقاد - Aaghaz e Taleem Conference

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 14, 2024, 10:45 PM IST

Aaghaz e Taleem Conference جھارکھنڈ کا گڈا علاقہ تعلیمی لحاظ سے انتہائی پسماندہ مانا جاتا ہے۔ اسی کو پیش نظر کرتے ہوئے جامعۃ الہدی نے دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم کا بھی انتظام کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ طلبا کو عصری تعلیم سے بھی اراستہ کیا جاسکے۔

دینی و عصری علوم کا سنگم جامعات الہدی میں تعلیمی کانفرنس کا انعقاد
دینی و عصری علوم کا سنگم جامعات الہدی میں تعلیمی کانفرنس کا انعقاد (ETV Bharat)

گڈا : ریاست جھارکھنڈ کے گڈا ضلع میں واقع بسنت رائے بلاک کے جہاز قطعہ گاؤں میں تعلیمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا اس تعلیمی کانفرنس کا اہتمام جامعۃ الہدی ٹرسٹ کے تحت شروع کیے جانے والے جامعۃ الہدی مدرسہ کے زیر اہتمام کیا گیا جہاں اب سے تعلیم کا باقاعدہ اغاز ہوگیا اس مدرسہ کی خاص بات یہ ہے کہ ٹرسٹ کے جنرل سیکریٹری مفتی محمد نظام الدین قاسمی نے اس مدرسے میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے یعنی جو بچے یہاں تعلیم حاصل کریں گے انہیں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ جھارکھنڈ ایجوکیشن بورڈ کا نصاب بھی پڑھایا جائے گا۔

چونکہ ریاست جھارکھنڈ کا گڈا ضلع تعلیمی لحاظ سے انتہائی پسماندہ مانا جاتا ہے اسی کے پیش نظر اس ادارے کا قیام عمل میں ایا ہے ٹرسٹ جامعۃ الہدی کے نائب سیکرٹری مولانا محمد یاسین قاسمی نے ادارے کا ویژن اور مشن پیش کرتے ہوئے زور دیا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ مدارس میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم بھی دی جائے تاکہ یہاں سے نکلنے والے بچے زندگی کے اپنے اگلے پڑاؤ میں اپنی منشا کے مطابق تعلیمی اسٹریم کا انتخاب کرنے کے اہل ہوں۔ اس تعلیمی کانفرنس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی، خصوصا چھپرہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فاروق علی اور ڈاکٹر شاہد رضا جمال مہمان خصوصی کی حیثیت سے شامل ہوئے اور تعلیمی پسماندگی دور کرنے کے لیے اس طرح کی اداروں کی ضرورت پر زور دیا اور دینی و عصری علوم کے سنگم ادارہ جامعت الہدی کے انتظامیہ کی ستائش کی۔
اس پروگرام میں ممبئی سے تشریف لائے جناب محمد افضل صاحب نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا، ان کے علاوہ اس موقع پر اس علاقے میں تعلیم کی صورتحال سے متعلق ایک سروے رپورٹ زاہد امان صاحب نے پیش کی پروگرام میں نظامت کے فرائض مولانا محمد یاسین قاسمی نے خوبی انجام دیے۔ قاری کلیم الدین نے مہمانوں کا استقبال کیا اور جلسہ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا (ساتھ ہی پروگرام میں بھاگلپور ضلع کے سماج وادی پارٹی کے ضلع صدر سید اقبال رومی اور معروف شاعر جناب محمد فیاض حسین بھی شامل ہوئے، ساتھ ہی ای ٹی وی بھارت اردو کے سینیئر نمائندہ سجاد عالم بی پروگرام میں شامل ہوئے۔ پروگرام کو کامیابی کے ساتھ انجام دینے میں جناب محمد جمال نور الدین جناب نصیر الدین، ڈاکٹر محمد خالد، مکھیا محمد صغیر الدین اور دیگر حضرات نے اہم کردار ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.