ETV Bharat / state

گرنا ندی میں ہھنسے نوجوانوں کو نکلنے کی کوششیں جاری - fifteen Stuck In Girna River - FIFTEEN STUCK IN GIRNA RIVER

گرنا ندی میں مچھلی پکڑنے کے لیے چندپوری گاؤں 11 کالونی کے 15 نوجوان ندی میں پھنس گئے ہیں۔ ندی میں پھنسے نوجوانوں کو صحیح سلامت باہر نکالنے کی کوشش تاحال جاری ہے۔

گرنا ندی میں ہھنسے نوجوانوں کو نکلنے کی کوشش جاری
گرنا ندی میں ہھنسے نوجوانوں کو نکلنے کی کوشش جاری (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 5, 2024, 11:35 AM IST

گرنا ندی میں ہھنسے نوجوانوں کو نکلنے کی کوشش جاری (etv bharat)

مالیگاؤں: ریاست مہاراشٹر کے مالیگاؤں میں واقع گرنا ندی میں گذشتہ شام چنکاپور ڈیم سے دس ہزار کیوسک پانی چھوڑا گیا۔اس درمیان ندی میں اچانک پانی کی سطح بڑھنے کی وجہ سے 15 نوجوان ندی میں پھنس گئے۔وہ سبھی مچھلی پکڑنے کے لئے گئے تھے جبکہ ندی کے کنارے موجود کچھ لوگوں نے ویڈیو کے ذریعہ مدد کی اپیل بھی کی۔

تفصیلات کے مطابق اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی محکمہ فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور سرچ آپریشن شروع کرکے دو افراد کو کافی مشکلات کے بعد کنارے تک لایا گیا۔ لیکن پانی کے تیز بہاؤ کے باعث سرچ آپریشن کو روک دیا گیا۔ کیونکہ یہ 15 نوجوان کنارے سے تقریبا 80 سے 90 فٹ دوری پر پھنسے ہوئے ہیں۔

ندی کے تیز بہاؤ کے درمیان سرچ آپریشن کے ذریعے ان نوجوانوں کو ریسکیو کرنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ محکمہ فائر بریگیڈ کے افسر سنجے پوار اور شکیل تیراک فون کے ذریعے ان لوگوں سے مسلسل رابطہ میں ہے۔ اور انہیں وہی محظوظ مقام پر رہنے کی ہدایت دی ہے۔

ڈی وائی ایس پی تیگبیر سنگھ سندھو اور پوارواڑی پولیس اسٹیشن عملہ بھی ندی کے اطراف تعینات ہے۔لوگوں کو ندی کے علاقے سے دوری رہنے کی ہدایت دی جارہی ہیں۔ جبکہ ڈی وائی ایس پی تیگبیر سنگھ سندھو اور سنجے پوار مہاراشٹر کی این ڈی آر ایف اور ناسک دھولیہ کی ریسکیو ٹیم سے رابطہ کیا تاکہ جلد از جلد ان نوجوانوں کو بحفاظت نکلا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں:وائناڈ لینڈ سلائیڈنگ: 340 سے زیادہ افراد ہلاک، 200 سے زائد لاپتہ، ریسکیو آپریشن مسلسل جاری

فی الحال فائر بریگیڈ عملہ لائٹ کے ذریعے ان نوجوانوں پر نظر بنائے ہوئے ہیں۔ فائر بریگیڈ افسر سنجے پوار نے بتایا کہ یہ نوجوان جس پتھر پر پھنسے ہوئے ہیں وہ پانی سے کافی اونچائی پر ہے، اس لئے ندی میں پانی بڑھنے کی وجہ سے انہیں کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ 10 نوجوان کا تعلق مالیگاؤں سے اور 5 افراد دھولیہ شہر کے ہے۔ جو ندی میں مچھلیاں پکڑنے کی غرض سے آئے ہوئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.