ETV Bharat / sports

یوپی واریئرز نے ممبئی انڈینز کو سات وکٹوں سے ہرایا - یوپی واریئرز

WPL 2024 کرن نوگیرے کی 55 رنز کی نصف سنچری کی مدد سے یوپی واریئرز نے بدھ کو ویمنز پریمیئر لیگ کے چھٹے میچ میں ممبئی انڈینس کو سات وکٹوں سے شکست دے کر اس سیزن کی پہلی جیت درج کی۔

یوپی واریئرز نے ممبئی انڈینز کو سات وکٹوں سے ہرایا

author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 29, 2024, 12:46 PM IST

بنگلورو: 162 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری یوپی واریئرز کی الیسا ہیلی اور تالیا میک گرا کی اوپننگ جوڑی نے پہلے وکٹ کے لیے 94 رنز کی مضبوط شراکت داری کی۔ 10ویں اوور میں کیر نے بھاٹیہ کے ہاتھوں کرن نوگیرے کو اسٹمپ کرا کر یوپی واریئرز کو پہلا جھٹکا دیا۔ کرن نے 31 گیندوں میں چھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 55 رنز بنائے۔ ورندا کے فیلڈنگ کے دوران زخمی ہونے پر ان کی جگہ کرن کو اوپننگ بلے باز کے طور پر بھیجا گیا اور انہوں نے ٹیم کے لیے 55 رنز کی اننگ کھیل کر بخوبی اپنا کام کیا۔

اس کے بعد بلے بازی کرنے آئیں تالیا میک گرا ایک رن کو وونگ نے ایل بی ڈبلیو کردیا۔ اسکور کو ایک رن کے اضافے کے بعد ایلیسا ہیلی کو وونگ نے اسحاق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرادیا۔ الیسا نے 29 گیندوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 33 رنز بنائے۔ گریس ہیرس نے 17 گیندوں پر ناقابل شکست 38 رنز بنائے۔ دیپتی شرما نے 20 گیندوں میں ناقابل شکست 27 کی اننگ کھیلی۔ یوپی واریئرز نے 16.3 اوور میں 163 رنز بنا کر سات وکٹوں سے میچ جیت لیا۔ یہ یوپی کی سیزن کی پہلی جیت ہے۔

ممبئی انڈینز کی جانب سے اسی وونگ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ امیلیا کیر نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل اوپنر ہیلی میتھیوز کی 55 رنز کی نصف سنچری اننگ کی مدد سے ممبئی انڈینس نے یوپی واریئرز کو جیت کے لیے 162 رنز کا ہدف دیا تھا۔

یہاں آج یوپی واریرس ویمن نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری ممبئی انڈینز کی ہیلی میتھیوز اور یاستیکا بھاٹیا نے پہلے وکٹ کے لیے 50 رنز کی شراکت قائم کی۔ آٹھویں اوور میں ہیرس نے راجیشوری کے ہاتھوں یاستیکا بھاٹیہ کو 26 رنز پر کیچ آؤٹ کروا کر پہلا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد 13ویں اوور میں کپتان نیٹ سکیور برنٹ 19 رنز پر رن ​​آؤٹ ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں: رائل چیلنجرز بنگلور نے گجرات جائنٹس کو آٹھ وکٹوں سے ہرایا

ہیلی میتھیوز نے 47 گیندوں پر نو چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے 55 رنوں کی اننگ کھیلی۔ امیلیا کیر نے 16 گیندوں پر 23 رنز بنائے۔ پوجا وستراکر 18، سجیون سجنا چار رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ اسی وونگ 15 رنز پر ناٹ آؤٹ رہیں۔ ممبئی انڈینز نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر 161 رنز بنائے۔یوپی واریئرز کے لیے انجلی سروانی، گریس ہیرس، سوفی ایکسٹون، دیپتی شرما اور راجیشوری گائیکواڑ نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.