ETV Bharat / sports

کیلون کیپٹم اور ان کے کوچ کی ایک سڑک حادثے میں موت - کیلون کیپٹم

میراتھن ورلڈ ریکارڈ ہولڈر کیلون کیپٹم اور ان کے کوچ کی ایک کار حادثے میں موت ہو گئی۔ ان کی موت پر کھیل کی دنیا کے کئی شخصیات نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

میراتھن کے عالمی ریکارڈ ہولڈر کیلون کیپٹم کا سڑک حادثے میں موت
world merathoon record holder died in road accident
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 12, 2024, 7:50 PM IST

نئی دہلی: چوبیس سالہ میراتھن ورلڈ ریکارڈ ہولڈر کیلون کیپٹم اور ان کے کوچ گیرویس ہاکیزیمانا اتوار کو مغربی کینیا میں ایک کار حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ کینیائی پولیس کمانڈر پیٹر ملنگے کے مطابق حادثہ اتوار کو مقامی وقت کے مطابق رات کے 11 بجے ایلڈورٹ روڈ پر پیش آیا۔ کینیا کے اخبار ڈیلی نیشن کی رپورٹ کے مطابق، کیپٹم ٹویوٹا پریمیو میں سوار تھے۔ گاڑی میں کل 3 افراد بیٹھے تھے، جن میں ایک خاتون شیرون کوسگے اور ان کے کوچ گیرویس تھے۔

اس حادثے میں خاتون شیرون کوسگے شدید زخمی ہو گئی اور انہیں فوری ہسپتال لے جایا گیا، جبکہ کیلون کیپٹم اور ان کے کوچ اس حادثے میں اپنی جان کی بازی ہار گیے۔ جس کے بعد ان کے جسم کو ریس کورس اسپتال کے مردہ خانہ میں پہنچایا گیا۔ پولیس کمانڈر نے کہا کہ 'یہ ایک حادثہ تھا، جس میں ورلڈ میراتھن ریکارڈ ہولڈر کیلون کیپٹم خود گاڑی چلا رہے تھے اور ان کے ساتھ دیگر اور بھی لوگ سوار تھے، گیرویس اور کیپٹم نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ خاتون کو قریبی ریس کورس ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

کمانڈر کے مطابق، کیپٹم نے گاڑی کا کنٹرول کھو دیا تھا، جس کے بعد ان کی گاڑی سڑک سے نیچے اتر گئی اور تقریباً 60 میٹر دور جاکر کھائی میں ایک درخت سے ٹکرا گئی۔ کیپٹم حالیہ برسوں میں روڈ رننگ میں ابھرنے والے سب سے دلچسپ کھلاڑیوں میں سے ایک تھے۔ وہ اس وقت سرخیوں میں آئے جب انہوں نے دسمبر 2022 میں والینسیا میں 2:01:53 وقت کے ساتھ ڈیبیو کرتے ہوئے میراتھن جیتا تھا۔

ایک سال سے بھی کم عرصے میں اپنی تیسری میراتھن میں انھوں نے شکاگو میں 2:00:35 کے وقت کے ساتھ جیت حاصل کر عالمی ریکارڈ توڑا تھا۔ اس کارکردگی کے ساتھ سال کے شروع میں لندن میراتھن میں کورس ریکارڈ 2:01:25 میں ان کی جیت کے ساتھ ہی انھیں مردوں کے آؤٹ آف اسٹیڈیا مقابلوں کے لیے 2023 کا عالمی ایتھلیٹ آف دی ایئر نامزد کیا گیا۔

کیلون کیپٹم نے میراتھن میں اپنے پہلے بین الاقوامی کھیل کا آغاز سال 2019 میں کیا تھا اور 59:54 وقت کے ساتھ لزبن ہاف میراتھن میں پانچویں نمبر پر رہے تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ وہ پیرس اولمپکس کے لیے منتخب کینیا کی ٹیم میں شامل تھے۔

مزید پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان، فائنل نیو جرسی میں کھیلا جائے گا

ورلڈ ایتھلیٹکس کے صدر سیباسٹین اپنا دکھ ظاہر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ 'ہمیں کیلون کیپٹم اور ان کے کوچ گیرویس ہاکیجامانا کے موت کے بارے میں سن کر تکلیف ہوا اور بہت صدمہ پہنچا۔ تمام عالمی ایتھلیٹکس کی جانب سے، ہم ان کے اہل خانہ، دوستوں، ٹیم کے ساتھیوں اور کینیا قوم کے لئے دلی تعزیت پیش کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.