ETV Bharat / sports

اب کرکٹ پر بھی سوپر پاور کا دبدبہ، بنگلادیش کو شکست دے کر امریکہ کا سیریز پر قبضہ - USA WINS T20 SERIES - USA WINS T20 SERIES

علی خان کی شاندار گیندبازی کی بدولت امریکہ نے بنگہ دیش کو دوسرے ٹی 20 میچ میں چھ رنوں سے شکست دے کر تین میچوں پرمشتمل سیریز میں 0۔2 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کرلی ہے۔ امریکہ نے پہلی مرتبہ آئی سی سی کے مستقل رکن ٹیم کے خلاف بین الاقوامی سیریز جیتی ہے۔

امریکہ کی بنگلہ دیش کے خلاف تاریخی ٹی20 سیریز جیت
امریکہ کی بنگلہ دیش کے خلاف تاریخی ٹی20 سیریز جیت (ani news)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 24, 2024, 10:44 AM IST

Updated : May 24, 2024, 11:51 AM IST

ہوسٹن:امریکہ کے 144 رنوں کے ہدف کو تعاقب کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 19.3 اوورز میں 138 رن بنا کر آل آوٹ ہوگئی۔ امریکہ کی ٹیم نے بین الاقوامی کرکٹ میں پہلی مرتبہ بنگلہ دیش جیسی مضبوط اور متوازن ٹیم کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتی ہے۔

بنگلہ دیش کی جانب سےنجم الحسن سنتو 36 رن اور شکیب الحسن 30 رن بنا کر نمایاں اسکورر رہے۔اس کے علاوہ توحید ہردے 25 رن اور تنضید حسن 19 رن بنا سکے۔بنگلہ دیش کے دیگر بلے باز خاطر خواہ اننگ کھیلنے میں پوری طرح سے ناکام رہے۔

امریکہ کی جانب سے علی خان 3.3 اوورز میں 25 رن دے کر تین وکٹ لے کر سب سے کامیاب گیندباز رہے ۔اس کے علاوہ سوربھ نٹوالکر اور شدلے وین شاچلک کو دو۔دو جبکہ جسدیپ اور کورے اینڈرسن کو ایک ایک وکٹ ملا۔

اس سے پہلے بنگلہ دیش کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے امریکہ نے مقررہ چھ وکٹوں کے نقصان پر 144 رن بنائے۔امریکہ کی جانب سے کپتان مونک پٹیل 45 رن،ارون جونس 35 رن اور اسٹو ٹیلر 31 رن بنا کر نمایاں اسکورر رہے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے شریف الاسلام،مستفیض الرحمان اور رشاد حسین کو دو۔دو وکٹ ملے۔امریکہ کے علی خان کو شاندار بالنگ کامظاہرہ کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔امریکہ نے پہلے ٹی20 میچ میں بنگلہ دیش کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

امریکہ نے بنگلہ دیش کو ٹی 20 میچ میں شکست دے کر ورلڈ کرکٹ میں سنسنی مچا دی

Last Updated : May 24, 2024, 11:51 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.