حیدرآباد: سچن داس کے 96 رنز اور کپتان ادے سہارن کی 81 رنز کی نصف سنچریوں کی بدولت بھارتی ٹیم منگل کے روز انڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میچ میں جنوبی افریقہ کو دو وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ جنوبی افریقہ کے 245 رنز کے ہدف کو بھارتی ٹیم نے 48.5 اوورز میں 8 وکٹ کھو کر حاصل کر لیا۔
245 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی شروعات بہت خراب رہی اور پہلے ہی اوور میں اوپننگ بلے باز اردش سنگھ کی وکٹ گنوا بیٹھی۔ اس کے بعد مشیر خان چوتھے اوور میں چار رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے، اس کے بعد وقفے وقفے سے پریانشو مولیا (5) رنز بنائے اور ارشین کلکرنی (12)رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔
بارہویں اوور میں بھارت کا اسکور چار وکٹوں پر 32 رنز تھا۔ اس کے بعد کپتان ادے سہارن اور سچن دھاس نے بھارتی اننگز کو سنبھالا اور پانچویں وکٹ کے لیے 171 رنز کی ریکارڈ شراکت قائم کی۔ تاہم سچن داس اپنی سنچری بنانے سے محروم رہے۔ انہوں نے 95 گیندوں میں 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 96 رنز بنائے۔
اودے سہارن نے 124 گیندوں میں چھ چوکوں کی مدد سے 81 رنز بنائے۔ اراویلی اونیش نے 10 رنز بنائے، مروگن ابھیشیک صفر پر آوٹ ہوئے۔ راج لمبانی 13 رنز بنانے کے بعد ناٹ آوٹ رہے۔ لمبانی نے 49 اوور کی پانچویں گیند پر چوکا لگا کر بھارت کو فتح دلا دی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹرسٹن لوس نے تین اور وائنا مفاکا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل بھارتی کپتان ادے سہارن نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور گلبرٹ پریٹوریئس کی 76 رنز اور رچرڈ سیلٹسوین کی 64 رنز کی نصف سنچری اننگز کی مدد سے جنوبی افریقہ نے بھارت کو جیت کے لیے 245 رنز کا ہدف دیا ہے۔
جنوبی افریقہ کی اننگز کا آغاز اچھا نہیں تھا اور اننگز کے پانچویں اوور میں راج لمبانی نے اسٹیو اسٹاک کو 14 رنز پر ایرولی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا کر ہندوستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد لمبانی نے ڈیوڈ ٹائیگر کو بولڈ کرکے پویلین بھیج دیا۔
رچرڈ سیلٹسوانے اور گلبرٹ پریٹوریئس نے جنوبی افریقہ کی اننگز کو سنبھالا اور ٹیم کاا سکور 118 تک پہنچا دیا۔ 31 ویں اوور میں مشیر خان نے لوان ڈرے پریٹوریئس کو مروگن ابھیشیک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔ انہوں نے 102 گیندوں پر 76 رنز بنائے۔ اولیور وائٹ ہیڈ 40 اوورز میں 22 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔
کپتان جوآن جیمز 24 اور ٹریسٹن لوئس 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔جوآن کو لمبانی نے آؤٹ کیا۔ جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں پر 244 رنز بنائے۔ بھارتی راج لمبانی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ مشیر خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ سومی پانڈے اور نمن تیواری نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا