ممبئی: جمعرات کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم انڈیا کے استقبال کے لیے نکالے گئے وکٹری پریڈ میں عوام کا سمندر امڈ پڑا، جس کی وجہ سے جنوبی ممبئی میں ٹریفک مکمل طور پر ٹھپ ہوگئی۔ ٹریفک کی وجہ سے ٹیم انڈیا کی وکٹری پریڈ بھی دو گھنٹے کی تاخیر کے بعد شروع ہوئی۔
𝙎𝙀𝘼 𝙊𝙁 𝘽𝙇𝙐𝙀! 💙
— BCCI (@BCCI) July 4, 2024
From #TeamIndia to the fans, thank you for your unwavering support 🤗#T20WorldCup | #Champions pic.twitter.com/GaV49Kmg8s
پہلے شیڈول کے مطابق اکٹری پریڈ شام 5 بجے نریمن پوائنٹ پر واقع نیشنل سینٹر فار پرفارمنگ آرٹس (NCPA) سے شروع ہونا تھا اور شام 7 بجے وانکھیڑے اسٹیڈیم پر ختم ہونا تھا، لیکن روہت شرما کی قیادت میں ٹیم نئی دہلی سے دیر سے یہاں پہنچی اور جس کی وجہ سے پریڈ 7.30 بجے کے بعد ہی شروع ہو سکی۔ اس وکٹری پریڈ کو دیکھنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں کرکٹ شائقین میرین ڈرائیو پہنچ گئے تھے۔
pic.twitter.com/XpzPLaQzed
— Star Sports (@StarSportsIndia) July 4, 2024
This man. This moment. 😍🏆💙#TeamIndia #T20WorldCup #WelcomeChampions #JeetKaJashn
بی سی سی آئی نے ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں شائقین کا بڑا ہجوم دیکھا جا سکتا ہے اور اس خوبصورت ویڈیو میں خاص بات یہ ہے کہ ایک طرف شائقین کا ہجوم نظر آ رہا ہے تو دوسری طرف سمندر کی لہریں اُٹھتی نظر آ رہی ہیں، ٹیم انڈیا کی جیت کے جشن کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
اس سے قبل ٹیم انڈیا 4 جولائی کی صبح بارباڈوس سے درالحکومت دہلی واپس آنے کے بعد سب سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات کی، اس کے بعد سہ پہر 3:42 بجے کے قریب نئی دہلی سے ممبئی کے لیے روانہ ہوگئی۔
#WATCH | Team India greets fans as it conducts their victory parade in Mumbai.#T20WorldCup2024 pic.twitter.com/zG4rWVdJHS
— ANI (@ANI) July 4, 2024
ٹیم انڈیا کے اعزاز میں وانکھیڑے اسٹیڈیم میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جہاں بھی ہزاروں شائقین چیمپئن کا استقبال کرنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں جمع ہیں۔ اسٹیڈیم مکمل طور سے بھرا ہوا ہے اور لوگ ڈھول بجا رہے ہیں اور ترنگا لہرانے والے شائقین قومی فخر اور کھیل کے جوش و خروش کے گیت گا رہے ہیں۔