حیدرآباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے بڑے انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم پہنچ کر کھلاڑیوں اور آفیشلز سے ملاقات کی اور ورلڈ کپ کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی 2 گھنٹے تک کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ساتھ گفتگو کی، اس دوران چئیرمین نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کے لئے ایک لاکھ ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا۔ پاکستانی روپئے میں 1 لاکھ ڈالر کی مالیت 2 کروڑ 77 لاکھ 75 ہزار 80 روپئے ہے۔
اس موقع پر چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی جیت کے سامنے اس انعام کی کوئی حیثیت نہیں ہے، امید ہے کہ آپ اس بار پاکستانی سبز ہلالی پرچم کو بلند کریں گے اور ورلڈ کپ میں بھرپور پرفارمنس دیں گے۔ جیت آپ کے لئے ہوگی اور ہار میرے لیے ہوگی۔
اس دوران چئیرمین نے محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 3000 رنز مکمل کرنے اور نسیم شاہ کو ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 100 وکٹیں لینے پر خصوصی گرین شرٹ دی۔
قابل ذکر ہے کہ پاکستان بورڈ نے ابھی تک ورلڈ کپ کے لیے اپنی 15 رکنی ٹیم کا اعلان نہیں کیا ہے لیکن اس نے ورلڈ کپ سے پہلے آئرلینڈ اور انگلینڈ سے ہونے والی دو طرفہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کرچکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئرلینڈ، انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان، حسن علی اور حارث رؤف کی واپسی