ETV Bharat / sports

سیاست میں قدم رکھنے کے سوال پر منو بھاکر نے کیا جواب دیا؟ - Manu Bhaker on Politics - MANU BHAKER ON POLITICS

پیرس اولمپکس 2024 میں بھارت کے لیے دو کانسے کا تمغہ جیتنے والی اسٹار شوٹر منو بھاکر سیاست میں قدم نہیں رکھنا چاہتی ہیں کیونکہ ان کا مقصد کھیلوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کرنا ہے۔

اولمپک میڈلسٹ منوبھاکر اور وزیراعظم مودی
اولمپک میڈلسٹ منوبھاکر اور وزیراعظم مودی (IANS PHOTO)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 27, 2024, 4:51 PM IST

ہریانہ: پیرس اولمپکس میں دو کانسے کا تمغہ جیتنے والی شوٹر منو بھاکر کے اعزاز میں ان کے ماموں کے گھر پر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس دوران ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر منو بھاکر نے کہا کہ وہ اس اعزاز کو زندگی بھر یاد رکھیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ سیاست میں قدم رکھنا نہیں چاہتی ہیں کیونکہ ان کا مقصد اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنا ہے، جس کے لیے وہ سخت محنت کریں گی۔

منو بھاکر نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں پر بھی توجہ دیں اور ملک کے لیے تمغے جیتنا اپنا مقصد بنائیں۔ ونیش پھوگاٹ کیس پر منو بھاکر نے کہا کہ ونیش کا جذبہ ایک فائٹر جیسا رہا ہے، ونیش کو سبق سیکھنا چاہیے اور میڈل جیتنے کے لیے دوبارہ میدان میں اترنا چاہیے۔

چرخی دادری میں منعقد اعزازی تقریب میں سابق وزیر ستپال سنگوان اور بی جے پی لیڈر ببیتا پھوگاٹ، سابق ایم ایل اے رنویر منڈولا، سابق ایم ایل اے کرنل رگھوبیر چھلر سمیت کئی سیاست دانوں نے شرکت کی۔

منو بھاکر نے پیر اولمپکس کی کارکردگی کے متعلق کہا کہ کانسی کے تمغے تک کا خواب خوشگوار رہا، اب محنت کی مدد سے سونے کا تمغہ جیت کر ہی خواب پورا کروں گی۔ اس سے قبل اتوار کو اپنے گاؤں گوریا میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے منو بھاکر نے کہا تھا کہ وہ بالی ووڈ میں جانے کا ارادہ نہیں کر رہی ہیں۔ اس وقت ان کی پوری توجہ کھیلوں پر ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ منو بھاکر نے پیرس اولمپکس 2024 میں 10 میٹر ایئر پسٹل اور 10 میٹر مکسڈ ڈبلز میں کانسی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔ وہ ایک ہی اولمپکس میں دو تمغے جیتنے والی پہلی بھارتی کھلاڑی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اولمپک میڈلسٹ منو بھاکر کے پسندیدہ کرکٹرز کون ہیں؟

جو لوگ دنیا گھومنا چاہتے ہیں وہ کھیلوں کا انتخاب کریں: منو بھاکر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.