ETV Bharat / sports

ہاکی انڈیا ویسٹ زون میں سعیدہ انجم شیخ کا آفیشیل انتخاب - sayeeda anjum shaikh

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 12, 2024, 5:26 PM IST

ماہ جولائی کے آخر میں ریاست گجرات میں منعقد ہونے جا رہے مغربی زون ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے اورنگ آباد شہر کی ہنرمند کھلاڑی سعیدہ انجم شیخ کا سرکاری طور پر (آفیشیل) انتخاب عمل میں آیا ہے، جس کے بعد سعیدہ انجم شیخ اور گھر والوں کے ساتھ ساتھ ان کے رشتہ داروں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

Sayeeda Anjum Shaikh Official Selection in Hockey India West Zone
ہاکی انڈیا ویسٹ زون میں سعیدہ انجم شیخ کا آفیشیل انتخاب (ETV Bharat Urdu)

اورنگ آباد: اورنگ آباد کی سعیدہ انجم شیخ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے آفیشیل کے بطور منتخب ہونے والی شہر اورنگ آباد کی پہلی خاتون کھلاڑی ہیں، ہاکی کے یہ مقابلے اسی ماہ جولائی کے آخر میں منعقد ہوں گے، یہ انتخاب ہاکی انڈیا سب جونیئر مرد و خواتین کے مغربی زون کے مقابلوں کے لیے کیا گیا ہے، مقابلے 23 تا 30 جولائی کے درمیان کھیلے جائیں گے، جن کے لیے ہاکی انڈیا نے 20 افراد کو منتخب کیا ہے، جو ان مقابلوں کے تکنیکی امور سنبھالیں گے، سعیدہ انجم بھی ان 20 آفیشیلز میں شامل ہیں، سعیدہ انجم شیخ نے اس سے قبل پونے میں ہاکی انڈیا میچ آفیشیلز ایجوکیشن اینڈ ڈیولپمنٹ پلان اسٹیٹ لیول کورس مغربی زون کی اہلیت و تعلیم اسی سال مکمل کی ہے، سعیدہ کا یہ انتخاب اورنگ آباد شہر ہی نہیں بلکہ ریاست مہاراشٹر کے لیے خوشی و فخر کا سبب بنا ہے، سعیدہ نے اپنے پریس نوٹ میں وضاحت کی ہے کہ وہ اپنا کام نہایت مستعدی اور دلچسپی سے انجام دیں گی، اور آئندہ کے لیے بھی ہمیشہ سرگرم رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:

میری بیٹی کیا کسی بچے سے کم ہے؟ الور میں فلمی ڈائیلاگ حقیقت میں تبدیل: آخر کیسے؟ - GIRLS IN HOCKEY TEAM

اس انتخاب پر ہاکی مہاراشٹر کے عہدے دار پنکج بھار ساکڑے نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ جب کہ اورنگ آباد ہاکی کے صدر شکان جوشی اور دیگر افراد نے بھی سعیدہ انجم شیخ کو مبارکباد دی ہے۔ سعیدہ انجم شیخ کا کہنا ہے کہ ان کا پہلے سلیکشن چھتیس گڑھ ہاکی آفیشیل کے لیے بھی ہوا تھا لیکن وہاں کے حالات کو دیکھتے ہوئے گھر والوں نے اجازت نہیں دی تھی، لیکن گجرات میں جانے کے لیے گھر والوں نے اجازت دی ہے، اور وہ جولائی کے آخری 10 دن گجرات میں ہی ہاکی انڈیا ویسٹ زوم میں منعقد ہاکی جونیئر مرد و خواتین ٹورنامنٹ میں بطور آفیشیل شریک رہے گی۔

سعیدہ انجم شیخ کا کہنا ہے کہ انہیں ہاکی کی ترغیب ان کی بہن سے ہی ملی تھی کیونکہ اس نے مراٹھی میڈیم سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد شہر کے دیوگری کالج میں 11ویں اور 12ویں کیا اور وہاں سے ہی اسے ہاکی کھیلنے کی ترغیب ملی۔ سعیدہ انجم شیخ نے دو سے تین مرتبہ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی کو ہاکی ٹیم میں ریپریزنٹ کیا۔ مسلم لڑکیوں کو ترغیب دیتے ہوئے سعیدہ انجم شیخ کا کہنا ہے کہ اگر انسان میں کسی چیز کو کرنے کی جستجو ہو اور وہ انتھک محنت کرتا ہے تو اسے کامیابی ضرور ملتی ہے۔ سعیدہ انجم شیخ کا کہنا ہے کہ مستقبل میں بھی وہ ہاکی میں ہی اپنا مستقبل برقرار رکھے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.