ETV Bharat / sports

ہمارے اسپنرز اوس کی وجہ سے مقابلے سے باہر ہوئے اور ہمیں شکست کا سامنا کرنا پڑا: رتوراج - IPL 2024 - IPL 2024

Ruturaj Gaikwad Reaction: چنئی سپر کنگز کے کپتان روتوراج گائیکواڑ نے کہا کہ اوس کی وجہ سے ہمارے اسپنر ز مقابلے سے باہر ہو گئے اور ہمیں لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف میچ میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

ہمارے اسپنرز اوس کی وجہ سے مقابلے سے باہر ہوئے اور ہمیں شکست کا سامنا کرنا پڑا: رتوراج

author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 24, 2024, 5:56 PM IST

چنئی:اس میچ میں سنچری بنانے والے چنئی سپر کنگز کے کپتان رتوراج نے کہاکہ یہ شکست کڑوے گھونٹ کی طرح ہے، لیکن اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملی۔ لکھنؤ نے آخری اووروں میں اچھا کھیلا اور میچ ہم سے چھین لیا۔ 13-14 اوورز تک کھیل ہمارے کنٹرول میں تھا، لیکن مارکس اسٹوئنس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ اس کے علاوہ اوس نے بھی اس میچ میں اہم کردار ادا کیا۔ ہمارے اسپنرز اوس کی وجہ سے میچ میں اپنی گرفت مضبوط نہیں کرسکے لیکن آپ ان سب چیزوں پر قابو نہیں پا سکتے۔

رتوراج نے کہاکہ ہم نے پاور پلے میں ہی اپنا دوسرا وکٹ گنوادیا تھا، جس کی وجہ سے جڈیجہ کو چوتھے نمبر پر بلے بازی کے لیے آنا پڑا۔ ہمارے ذہن میں یہ واضح تھا کہ پاور پلے کے بعد اگر کوئی وکٹ گرتی ہے تو صرف دوبے ہی بلے بازی کے لیے آئیں گے۔ آپ کسی کو آؤٹ ہونے کے لیے نہیں کہہ سکتے ، کہ آوٹ ہوجاؤ اور کوئی دوسرا بلے بازی کے لئے آئے۔

یہ بھی پڑھیں:لکھنؤ سپر جائنٹس نے چنئی سپر کنگز کو چھ وکٹوں سے ہرایا - IPL 2024

انہوں نے کہاکہ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آپ اس سے زیادہ اسکور کی توقع نہیں کر سکتے۔ دوسری اننگز میں اوس پڑنے والی تھی، اس حساب سے یہ چیلنجنگ اسکور نہیں تھا۔ ایک دن پہلے پریکٹس سے معلوم ہو گیا تھا کہ اوس پڑےگی اور دوسری اننگز میں بلے بازی آسان ہو جائے گی۔ حریف ٹیم نے اچھی بلے بازی کی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.