ETV Bharat / sports

پلے آف میں اپنی جگہ بنانے کے لیے بنگلورو اور چنئی کے درمیان آج ٹکر - IPL 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 18, 2024, 1:29 PM IST

RCB VS CSK Match Preview بنگلورو کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں میزبان رائل چیلنجرز بنگلورو اور چنئی سپرکنگز کے درمیان آئی پی ایل 2024 کا دلچسپ اور سنسنی خیز میچ آج کھیلا جائے گا۔ یہ میچ فیصلہ کرے گا کہ کون سی ٹیم پلے آف میں جگہ بناتی ہے اور کس ٹیم کو آئی ہی ایل سے باہر ہونا پڑے گا۔

بنگلورو اور چنئی کے درمیان پلے آف کیں جگہ بنانے کی جنگ
بنگلورو اور چنئی کے درمیان پلے آف کیں جگہ بنانے کی جنگ ((ians photos))

بنگلورو: آئی پی ایل 2024 کا 68 واں میچ رائل چیلنجرز بنگلور اور چنئی سپر کنگز کے درمیان میچ بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ جیت کر دونوں ٹیمیں پلے آف میں جگہ بنانا چاہیں گی۔ اس میچ میں چنئی سپر کنگز کی قیادت ریتو راج گائیگواڈ کے ہاتھوں ہوگی جبکہ آر سی بی کی کمان فاف ڈو پلیسس سنبھالیں گے

اس سیزن میں اب تک بنگلورو اور چنئی کا سفر

اس سیزن میں آر سی بی نے اب تک کل 13 میچ کھیلے ہیں۔ اس نے 6 میچ جیتے اور 7 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس وقت آر سی بی کے 12 پوائنٹس ہیں اور وہ لیگ ٹیبل میں آٹھویں پوزیشن پر ہے جبکہ چنئی سپرکنگز 13 مچوں میں چھ شکست اور سات جیت کی بدولت 14 پوائنٹ کے ساتھ چوتھے مقام پر

چنئی بمقابلہ بنگلورو

آر سی بی اور سی ایس کے کے درمیان اب تک 32 میچ کھیلے جا چکے ہیں۔چنئی سپر کنگز نے 21 میچ جیتے ہیں جبکہ رائل چیلنجرز بنگلور کو صرف 10 میچوں میں کامیابی ملی ہے ۔ان دونوں ٹیموں کے درمیان ایک میچ بھی بے نتیجہ رہا ہے۔

آر سی بی کی طاقت

وراٹ کوہلی بنگلور کی طاقت بنے ہوئے ہیں۔ وہ اس سیزن میں بلے سے کافی رنز بنا رہے ہیں۔ انہوں نے ایک سنچری اور 5 نصف سنچریوں کی مدد سے 661 رنز بنائے ہیں۔ وہ آئی پی ایل 2024 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:لکھنو نے ممبئی انڈینز کو 18 رنوں سے شکست دی - IPL 2024

وراٹ کے علاوہ فاف ڈو پلیسس، رجت پاٹیدار اور کیمرون گرین سے رنز بنانے کی توقع ہوگی۔ آل راؤنڈر ول جیکس کے جانے سے ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ بنگلورو کی کمزوری اس کی گیند بازی ہے ۔جس کا فائدہ سی ایس کے کے بلے باز اس کرو یا مرو میچ میں اٹھانا چاہیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.