ETV Bharat / sports

بنگلورو نے دہلی کو 47 رنوں سے شکست دی - IPL 2024

RCB Defeat DC By 47 Runs رائل چیلنجرس بنگلورو نے دہلی کیپٹلس کو 47 رنوں سے شکست دیتے ہوئے آئی پی ایل کے پلے آف میں کوالیفائی کرنے کی امید کو برقرار رکھا ہے۔ اس مقابلے میں شکست کے بعد ہی دہلی کیپٹلس کا اگلے مرحلے میں کوالیفائی کرنا مشکل ہوگیا ہے۔

بنگلورو نے دہلی کو 47 رنوں سے شکست دی
بنگلورو نے دہلی کو 47 رنوں سے شکست دی (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 13, 2024, 11:32 AM IST

بنگلورو:بنگلورو کے چنیا سوامی اسٹئڈیم میں کھیلے گئے آئی پی ایل کے 62 ویں میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور نے شاندار آل راونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہلی کیپٹلز کو 47 رنوں سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی آر سی بی نے پلے آف کے لیے اپنا دعویٰ مضبوط کر لیا ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی اس شکست کے ساتھ ہی دہلی کیپٹلس کا پلے آف میں پہنچنے کا راستہ مشکل ہو گیا ہے۔

رائل چیلنجرس بنگلورو کے 187 رنوں کے جواب میں دہلی کی ٹیم پانچ گیندیں باقی رہ کر 140 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔دہلی کی جانب سے اکثر پیٹل39 گیندوں پر 9 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 57 رن بنا کر نمایاں اسکورر رہے ۔اس کے علاوہ دیگر بلے باز خاطر خواہ رن بنانے میں ناکام رہے۔

اس کے علاوہ شائی ہوپ 29 رن اور جیک فریزر گورک 21 رن بنائے۔رائل چیلنجرز بنگلورو کی جانب سے یاش دیال کو تین ،لیوکی فرگوسن کو دو جبکہ محمد سراج،سپن نل سنگھ اور کیمرون گرین کو ایک ایک وکٹ ملا۔

اس سے قبل دہلی کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرنے اتری رائل چیلنجرز بنگلورو نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر187 رن بنائے۔بنگلورو کی جانب سے رجت پاٹیدار32 گیندوں پر 3 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 52 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی ۔اس کے علاوہ ویل جیک 41 رن،وراٹ کوہلی 27 رن بنا کر آوٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:آئی پی ایل 2024 میں کے کے آر پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی - KKR in Playoff

کیمرون گرین 32 رنوں کے ساتھ نوٹ آوٹ رہے۔دہلی کی جانب سے محمد خلیل اور سلام کو دو دو جبکہ ایشانت شرما،میکش کمار اور کلدیپ یادو کو ایک ایک وکٹ ملا۔بنگلورو اور دہلی 12۔12 پوائنٹ کے ساتھ باترتیب پانچویں اور چھٹی پوزیشن پر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.