نیویارک: یندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق سلامی بلے باز اور کمنٹیٹر روی شاستری نے کہاکہ جب میں نے رشبھ کے حادثے کے بارے میں پڑھا تو میری آنکھوں میں آنسو آگئے۔ جب میں نے اسے ہسپتال میں دیکھا تو وہ صورتحال سب سے زیادہ خوفناک تھی۔ لیکن وہ وہاں سے یہاں آئی سی سی منز ورلڈ کپ 2024 تک آیا ہے۔ وہ بہادر کرکٹر ہے۔ ان کے جذبے کی تعریف کرتے ہیں۔
روی شاستری نےکہاکہ رشبھ پنت نے ہندوستان اور پاکستان جیسے بڑے پریشر والے میچ میں جس طرح کی کارکردگی کامظاہرہ کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔ ہندوستانی ٹیم کو بحران سے نکالا اور 119 رنوں کے مجموعی اسکور تک پہنچانے میں اہم رول ادا کیا۔رشبھ پنت میں دباو میں کھیلنے اور ٹیم کو بحران سے نکالنے کی صلاحیت ہے۔
انہوںنے مزید کہاکہ رشبھ پنت اب صرف اپنی کارکردگی پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے جس سے اس کی کارکردگی میں بہتری آتی جائے گی۔وہ ایک صلاحیت مند کرکٹر ہے۔اسے زیادہ سے زیادہ وقت پچ پر گرانے کی کوشش کرنی چاہئے۔آپریشن کے بعد میدان پر آنا اور اس طرح کی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ان کے لیے بہت اچھا ہے۔ یہ سب کے لیے ایک تحریک ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سنسنی خیز مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے دی شکست، گیندبازوں کی شاندار کارکردگی - T20 World Cup 2024
غور طلب ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کھیلے گئے میچ میں وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت نے 135.48 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 6 چوکوں کی مدد سے 31 گیندوں میں 42 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز کی بدولت ہندوستانی ٹیم اسکور کو 119 رنز تک پہنچانے میں کامیاب رہی۔ اس دلچسپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے دی۔