ETV Bharat / sports

راٹھور کی 97 رن کی ناٹ آوٹ اننگز نے ودربھ کو سنبھالا - ودربھ

Ranji Trophy یش راٹھور کی 97 رن کی ناٹ آوٹ اننگز کی مدد سے ودربھ نے رنجی ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں چھ وکٹ پر 343 رن بنا کر میچ پر گرفت مظبوط کرلی ہے۔ پیر کو تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک ودربھ نے دوسری اننگز میں چھ وکٹ کے نقصان پر 343 رن بنا لیے تھے اور اس کی سبقت بڑھ کر 261 رن ہو گئی ۔

راٹھور کی 97 رن کی ناٹ آوٹ اننگز نے ودربھ کو سنبھالا

author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 4, 2024, 8:29 PM IST

ناگپور:ودربھ نے آج صبح صبر آزما کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک وکٹ پر 13 رن بنائے۔ کپتان اکشے واڈکر 77 رن، امن موکھاڈے 59 رن، کرونا نائر 38 رن اور دھرو شوری 40 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ یش راٹھور نے 165 گیندوں میں 12 چوکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 97 رنز بنائے۔ مدھیہ پردیش کی جانب سے دوسری اننگز میں کمار کارتیکیا اور انوبھو اگروال نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ اویش خان اور کلونت کھجرولیا نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل کل ہیمانشو منتری کی 126 رن کی سنچری اننگز کی مدد سے مدھیہ پردیش نے رنجی ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں 252 رن بنائے اور ودربھ کے خلاف پہلی اننگز کی بنیاد پر 82 رن کی برتری حاصل کی۔

ناگپور کے ودربھ کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ میں کھیلے جارہے اس میچ میں مدھیہ پردیش کے اویش خان نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ودربھ کو پہلی اننگز میں 170 رن پر سمیٹ دیا تھا۔ اس کے بعد جواب میں مدھیہ پردیش کی ٹیم نے وکٹ کیپر بلے باز ہمانشو منتری کی 126 رن کی سنچری اننگز کی مدد سے 252 رن بنائے۔ ہمانشو منتری نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں اپنی چھٹی سنچری 210 گیندوں پر 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بنائی ہے۔ اس سیزن میں یہ ان کی تیسری سنچری ہے۔ منتری بلے بازی کے لیے ایسے وقت آئے جب مدھیہ پردیش نے 100 رن پر چار وکٹ گنوا دیے تھے اور ٹیم دباؤ میں تھی۔ ہرش گاولی 25 رن، ساگر سولنکی 26 رن، سارنش جین 30 رن، یش دوبے 11 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ باقی ماندہ بلے بازوں میں سے کوئی بھی ڈبل فیگرز تک نہیں پہنچ سکا۔

یہ بھی پڑھیں:ممبئی۔تمل ناڈو میچ کے پہلے دن بالروں نے تباہی مچا دی

ودربھ کی جانب سے امیش یادو اور یش ٹھاکر نے 3-3 وکٹیں حاصل کیں۔ اکشے واکھرے نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ آدتیہ سروتے نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک ودربھ نے دوسری اننگز میں چھ وکٹ کے نقصان پر 343 رن بنا لیے تھے۔ یش راٹھور ناٹ آؤٹ 97 اور آدتیہ سروتے 17 رن کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.