ممبئی: دورہ سری لنکا کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کمان سوریہ کمار یادو اور ون ڈے ٹیم کی کمان روہت شرما کو سونپی گئی ہے۔
اس کے ساتھ ہی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ابھیشیک شرما اور رتوراج گائیکواڑ کو ٹیم سے باہر کر دیا گیا ہے۔ ان دونوں کھلاڑیوں کو زمبابوے کے خلاف 5 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں موقع دیا گیا تھا جہاں موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دونوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس کے بعد دونوں کو سری لنکا کے دورے سے باہر کر دیا گیا۔ سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ان دونوں کھلاڑیوں کے نام شامل نہیں ہیں۔
Abhishek Sharma got Dropped from Sri Lanka T20I Series after scoring brilliant 47 ball 100 against Zimbabwe
— Richard Kettleborough (@RichKettle07) July 18, 2024
Whereas, Riyan Parag got selected after scoring only 24 runs on Zimbabwe Tour 👀
What's your take on this 🤔 #INDvsSL pic.twitter.com/bBxlbUparX
ابھیشیک شرما شاندار کارکردگی کے بعد باہرہو گئے
ابھیشیک شرما نے یشسوی جیسوال کی غیر موجودگی میں زمبابوے کے خلاف ٹی 20 سیریز میں ہندوستان کے لیے ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیا ہے۔ انہوں نے 6 جولائی کو ڈیبیو کیا اور کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ اپنے اگلے ہی میچ میں ابھیشیک شرما نے تیز سنچری بنائی۔ انہوں نے اپنی پہلی ٹی20 سنچری 46 گیندوں میں بنائی۔
اس کے بعد جیسوال کے آتے ہی انہیں اوپننگ سے ہٹا دیا گیا اور انہیں نمبر 3 پر بلے بازی کا موقع ملا۔ اب تک وہ 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں ایک سنچری کے ساتھ 124 رنز بنا چکے ہیں۔ اب اس شاندار کارکردگی کے باوجود انہیں ٹیم سے باہر کردیا گیا ہے۔
رتوراج گائیکواڑ کو بھی ٹیم سے نکال دیا گیا
رتوراج گائیکواڈ ٹی 20 فارمیٹ میں ہندوستان کی کپتانی بھی کر چکے ہیں۔ انہوں نے ایشیائی کھیلوں میں ٹیم انڈیا کے لیے گولڈ میڈل بھی جیتا تھا۔ رتوراج نے زمبابوے کے خلاف سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 4 میچوں میں ایک نصف سنچری کی مدد سے 133 رنز بنائے۔
اس دوران ان کا اسٹرائیک ریٹ 158.33 رہا۔ گائیکواڑ نے اب تک ہندوستان کے لیے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 23 میچوں کی 20 اننگز میں ایک سنچری اور 4 نصف سنچریوں کی مدد سے 633 رنز بنائے ہیں۔ اس شاندار کارکردگی کے باوجود رتوراج گائیکواڑ کو ٹیم انڈیا سے باہر کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ گمبھیر اور سلیکٹرز کی میٹنگ، ان کھلاڑیوں پر لیا گیا بڑا فیصلہ
زمبابوے کے دورے پر ہندوستان کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ان دونوں کھلاڑیوں کو ون ڈے اور ٹی 20 دونوں ٹیموں سے باہر رکھا گیا ہے۔ ایسے میں بی سی سی آئی اور سلیکٹرز نے انہیں کس بات کی سزا دی ہے یہ شائقین کی سمجھ سے باہر ہے۔ سوشل میڈیا پر مداح ان کے ٹیم سے اخراج پر ناراضگی کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔ شائقین بی سی سی آئی کی جانب سے ان دونوں کو ٹیم سے باہر کرنے کو ناانصافی قرار دے رہے ہیں۔