ETV Bharat / sports

پنجاب کنگز نے کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو آٹھ وکٹوں سے دی شکست - IPL 2024 - IPL 2024

Punjab Defeat Kolkata جونی بیرسٹو ناٹ آؤٹ (108)، ششانک سنگھ ناٹ آؤٹ (68) اور پربھ سمرن سنگھ (54) کی دھماکہ خیز بلے بازی کے بدولت پنجاب کنگز نے جمعہ کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 42ویں میچ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو آٹھ گیندیں باقی رہتے آٹھ وکٹوں سے شکست دی۔ پنجاب کی یہ نو میچوں میں تیسری جیت ہے۔

پنجاب کنگز نے کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو آٹھ وکٹوں سے دی شکست

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 27, 2024, 10:35 AM IST

کولکاتا:پنجاب کنگز کی ٹیم نے ٹی- 20 کی تاریخ میں ابھی تک کے بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے یہ جیت حاصل کی ہے۔ پنجاب کی ٹیم نے 24 چھکے لگائے۔ وہیں کولکاتا کی طرف 18 چھکے لگے۔

262 رنوں کے بڑے ہدف کے تعاقب میں پنجاب کی جونی بیرسٹو اور پربھ سمرن سنگھ کی اوپننگ جوڑی نے اچھی شروعات کی اور پہلے وکٹ کے لیے چھ اوور میں 93 رن جوڑے۔ پربھ سمرن سنگھ نے 20 گیندوں میں چار چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 54 رن بنائے۔ انہیں سنیل نارائن نے رن آؤٹ کیا۔ رائلی روسو نے 16 گیندوں میں ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 26 رن بنائے۔

جونی بیرسٹو نے 48 گیندوں پر آٹھ چوکے اور نو چھکے لگاتے ہوئے ناٹ آؤٹ 108 رنوں اننگز کھیلی۔ وہیں ششانک سنگھ نے بھی 28 گیندوں میں دو چوکے اور آٹھ چھکے لگا کر ناٹ آؤٹ 68 رن بنائے۔ پنجاب کنگز نے 18.4 اوور میں دو وکٹ پر 262 رن بنائے اور میچ آٹھ وکٹ سے جیت لیا۔ کولکاتا کی جانب سے واحد وکٹ سنیل نارائن نے حاصل کیا۔

آئی پی ایل کے کسی میچ میں یہ پہلا موقع ہے کہ چاروں اوپننگ بلے بازوں نے نصف سنچریاں بنائیں۔ مجموعی طور پر مردوں کے ٹی ٹوئنٹی میچ میں یہ 11 واں موقع ہے۔اس سے قبل فل سالٹ (75) اور سنیل نارائن (71) کی طوفانی نصف سنچریوں کی بدولت کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے جمعہ کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 42ویں میچ میں پنجاب کنگز کو جیت کے لیے 262 رنوں کا ہدف دیا۔

آج یہاں ایڈن گارڈنز میں پنجاب کنگز کے کپتان سیم کرن نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے اتری کولکاتا کی اوپننگ جوڑی فل سالٹ اور سنیل نارائن نے چوکے اور چھکوں کی بارش کرتے ہوئے پہلے وکٹ کے لیے 138 رن کی شراکت قائم کی۔ 11ویں اوور میں راہل چاہر نے سنیل نارائن کو جونی بیرسٹو کے ہاتھوں کیچ کروا کر پنجاب کو پہلی کامیابی دلائی۔ سنیل نے 32 گیندوں میں نو چوکے اور چار چھکے لگا کر 71 رن بنائے۔ سیم کرن نے 13ویں اوور میں فل سالٹ کو بولڈ کیا۔ فل سالٹ نے 37 گیندوں پر 75 رن کی اننگز کھیلی جس میں چھ چوکے اور چھ چھکے شامل تھے۔

آندرے رسل 12 گیندوں (24)، کپتان شریاس ایر 10 گیندوں (28) اور رنکو سنگھ (5) رن ​​بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ وینکٹیش ایر نے 23 گیندوں میں تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 39 رن بنائے۔ وہ آخری گیند پر رن ​​آؤٹ ہوئے۔ رمندیپ سنگھ چھ رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ کولکاتا نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر 261 رن کا بڑا اسکور بنایا۔

یہ بھی پڑھیں:آپ صرف جیت کر ہی گروپ میں اعتماد لا سکتے ہیں: ڈوپلیسیس - IPL 2024

کے کے آر نے پانچویں بار اس سیشن میں 200 کا اسکور عبور کیا۔ 10 اوور میں انہوں نے اپنی تاریخ میں سب سے زیادہ رن بنائے ہیں۔پنجاب کے لیے ارشدیپ سنگھ نے دو وکٹ لیے۔ سیم کرن، راہل چاہر اور ہرش پٹیل نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.