اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2024 کا فائنل میچ 18 مارچ کو کراچی میں کھیلا گیا۔ اس دلچسپ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے آخری گیند پر ملتان سلطانز کو دو وکٹ سے شکست دے کر تیسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔
دراصل ٹائٹل جیتنے کے بعد اسلام آباد کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے میدان میں فلسطین کا پرچم لہرا کر اپنی جیت جشن منایا اور فسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا بھی پیغام دیا۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس ویڈیوز بھی وائرل ہونے لگی ہیں۔
پی ایس ایل سیزن 9 کے فائنل میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اس کے بعد ٹیم نے 9 وکٹوں پر 159 رنز بنائے۔ جس میں عثمان خان نے ٹیم کی جانب سے 57 رنز کی اننگز کھیلی۔
اس کے بعد شاداب خان کی کپتانی میں اسلام آباد کی ٹیم نے 159 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آخری گیند پر 2 وکٹوں سے میچ جیت لیا۔ 5 وکٹیں لینے اور ناٹ آوٹ 19 رنز بنانے والے عماد وسیم کو میچ کا بہترین کھلاڑی منتخب کیا گیا۔
پی ایس ایل 9 کے بہترین کھلاڑیوں پر ایک نظر:
- فائنل میچ کا بہترین کھلاڑی: عماد وسیم
- پلیئر آف دی ٹورنامنٹ: شاداب خان
- ایمرجنگ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ: محمد عرفان خان
- آل راؤنڈر آف دی ٹورنامنٹ: صائم ایوب
- ٹورنامنٹ کا بہترین فیلڈر: محمد عرفان خان
- ٹورنامنٹ کا بہترین وکٹ کیپر: اعظم خان
- ٹورنامنٹ کا بہترین گیندباز: اسامہ میر
- ٹورنامنٹ کا بہترین بلے باز: عثمان خان
- اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ: پشاور زلمی
- امپائر آف دی ٹورنامنٹ: آصف یعقوب
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 9: اسلام آباد یونائٹیڈ تیسری مرتبہ چمپیئن