حیدرآباد: مصنوعی ذہانت میں تیزی سے ہونے ترقی کے کے اس دور میں بہت سے لوگوں کے ذہن میں اب یہ سوال پیدا ہونے لگا تھا کہ مستقبل میں روبوٹ شوٹنگ ایونٹس میں حصہ لے رہے ہوں گے اور یہی سوال حال ہی میں وائرل ہونے والے ترک شوٹر یوسف ڈیکیچ کے ذہن میں بھی آیا۔
جس کے بعد ترک شوٹر نے براہ راست ٹیسلا اور ایکس کے مالک ایلون مسک سے اس بارے میں سوال بھی کردیا، جس پر ایکن مسک نے جواب بھی دیا ہے۔ یوسف ڈیکیچ نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا، 'ہیلو ایلن، کیا آپ کو لگتا ہے کہ مستقبل میں روبوٹ اپنی جیب میں ہاتھ رکھ کر اولمپکس میں تمغے جیت سکتے ہیں؟ دارالحکومت استنبول میں اس پر کافی زیادہ بحث ہو رہی ہے، اس کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟
Hi Elon, do you think future robots can win medals at the Olympics with their hands in their pockets?😎🇹🇷 How about discussing this in Istanbul, the cultural capital that unites continents? @elonmusk pic.twitter.com/BR5iJmNOHD
— Yusuf Dikec (@yusufdikec) August 4, 2024
جس کے جواب میں ایلن مسک نے کہا کہ روبوٹ ہر بار اور ہر ایک پوزیشن میں سٹیک اور درست نشانہ لگائیں گے، مسک آگے بھی لکھا کہ کہ میں استنبول جانے کا منتظر ہوں، یہ دنیا کے عظیم شہروں میں سے ایک ہے۔
واضح رہے کہ 51 سالہ ڈیکیچ نے حال ہی میں بغیر کسی سیفٹی ڈریس اور مخصوص چشمہ پہنے بغیر پیرس اولمپکس کے شوٹنگ ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیت کر سرخیاں بٹوری تھیں۔ اولمپک کھیلوں میں پر سکون انداز میں تمغہ جیتنے کے بعد ڈیکیچ نے اتوار کو ہی ایکس پلیٹ فارم پر اپنا اکاونٹ بنایا ہے۔
یوسف نے 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیت کر شوٹنگ میں ترکیہ کو پہلا اولمپک تمغہ دلایا تھا۔ ڈیکیچ 1973 میں ترکیہ میں پیدا ہوئے اور ان کا شوٹنگ کا شوق بچپن سے ہی تھا۔ انھوں نے 2008 میں اولمپک میں ڈیبیو کیا اور کئی سالوں تک اپنی صلاحیتوں کو نکھارا۔ جس کا پھل انھیں 2024 کے اولمپکس میں ملا۔