پیرس: ہریانہ کے نشانے بازوں نے پیرس اولمپکس 2024 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو ایک اور تمغہ دلا دیا ہے۔ 10 میٹر ایئر پسٹل کے مکسڈ ٹیم ایونٹ میں ایک بار پھر منو بھاکر اور اس کے جوڑی دار سربجوت سنگھ نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔
This moment! 🥹🇮🇳
— JioCinema (@JioCinema) July 30, 2024
Manu Bhaker & Sarabjot Singh have given us India’s first Olympic shooting team medal. 🫶🏻 Catch more Olympic action LIVE on #Sports18 and stream FREE on #JioCinema! 🎯#OlympicsOnJioCinema #OlympicsOnSports18 #JioCinemaSports #Cheer4Bharat #Paris2024 pic.twitter.com/bgYq3z4rTW
اس جیت کے ساتھ ہی منو بھاکر اولمپکس کی تاریخ میں ایک ہی اولمپکس میں دو تمغے جیتنے والے پہلی بھارتی کھلاڑی بن گئی ہیں۔ اس سے قبل منو بھاکر نے 10 میٹر ایئر پسٹل میں انفرادی طور پر بھارت کو کانسے کا تمغہ دلایا تھا۔ اگرچہ، سشیل کمار اور پی وی سندھو نے یقینی طور پر دو تمغے جیتے ہیں لیکن انہوں نے دو الگ الگ اولمپکس میں یہ تمغے جیتے ہیں۔
منو بھاکر کون ہیں: شوٹر منو بھاکر ہریانہ کے جھجر ضلع کے گوریا گاؤں سے تعلق ہے۔ ان کی پیدائش 18 فروری 2002 کو جھجر میں ہوئی۔ان کے والد رام کشن بھاکر مرچنٹ نیوی میں ہیں۔ منو بھاکر کے شوٹنگ کے میدان میں قدم رکھنے کی کہانی بھی کافی دلچسپ ہے۔ ایک دن والد کے ساتھ شوٹنگ رینج کا دورہ کرتے ہوئے منو بھاکر نے بھی اچانک شوٹنگ شروع کر دی اور اس کا نشانہ بالکل ٹھیک ہدف پر بھی لگا، جس کے بعد اس کے والد رام کشن بھاکر نے اسے شوٹنگ کرنے کی ترغیب دی اور ایک بندوق خرید کر اسے مشق کے لیے بھی دے دی۔ اس کے بعد منو کے قومی کوچ یشپال رانا نے اسے شوٹنگ کے گڑ سکھائے۔
BREAKING: India WIN Bronze medal 🔥🔥🔥
— India_AllSports (@India_AllSports) July 30, 2024
Manu Bhaker & Sarabjot Singh beat Korean pair 16-10 in 10m Air Pistol Mixed team event to win India's 2nd medal in Paris. #Paris2024 #Paris2024withIAS pic.twitter.com/G2XcZRgpoN
سربجوت سنگھ کون ہیں: بھارت کے شوٹر سربجوت سنگھ کا تعلق ہریانہ کے امبالا سے ہیں۔ وہ ایک کسان جتندر سنگھ اور گھریلو خاتون ہردیپ کور کے بیٹے ہیں۔ اس نے اپنی تعلیم ڈی اے وی کالج، سیکٹر 10، چندی گڑھ سے مکمل کی ہے۔ انہوں نے سینٹرل فینکس کلب، امبالہ کینٹ میں کوچ ابھیشیک رانا اے آر شوٹنگ اکیڈمی سے تربیت لی ہے۔
ایک عام گھرانے سے تعلق رکھنے والے سربجوت سنگھ کو اس کے والدین نے ہمیشہ شوٹنگ شروع کرنے کی ترغیب دی تھی جس کے نتیجے میں وہ آج اس مقام پر پہنچے ہیں۔ انہوں نے اپنے اسکول کے دنوں سے ہی شوٹنگ شروع کی تھی، سربجوت سنگھ اب تک شوٹنگ میں کئی تمغے جیت چکے ہیں۔
سال 2019 میں سربجوت نے آئی ایس ایس ایف جونیئر ورلڈ کپ میں طلائی تمغہ جیتا تھا اور 2022 میں چین میں ہونے والے ایشین گیمز میں بھارتی شوٹنگ ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ سربجوت نے مکسڈ 10 میٹر ایئر پسٹل میں بھارت کے لیے چاندی کا تمغہ جیتا۔ اب سربجوت کی اس کامیابی کے بعد امبالہ کینٹ شوٹنگ رینج میں جشن کا ماحول ہے اور کانسی کا تمغہ جیتنے کے بعد علاقے میں جشن کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔