ETV Bharat / sports

بیس سال بعد بھارتی خاتون شوٹر اولمپک کے فائنل میں پہنچی، بھارت کو پہلے میڈل کی امید - Paris Olympics 2024

بھارتی شوٹر منو بھاکر گزشتہ 20 سالوں میں انفرادی ایونٹ میں اولمپک فائنل میں پہنچنے والی پہلی بھارتی خاتون شوٹر بن گئی ہیں۔ آخری بار سوما شرور ایتھنز اولمپکس 2004 میں 10 میٹر ایئر رائفل ایونٹ کے فائنل میں پہنچی تھیں۔

بھارتی شوٹر منو بھاکر
بھارتی شوٹر منو بھاکر (AP PHOTO)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Jul 28, 2024, 12:41 PM IST

حیدرآباد: بھارت کی ٹاپ شوٹر منو بھاکر نے پیرس اولمپکس 2024 کے 10 میٹر ایئر پسٹل خواتین کے انفرادی ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ وہ کوالیفکیشن ایونٹ میں 580 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہیں۔ بھارت نے جاری اولمپکس میں ابھی تک کوئی بھی میڈل نہیں جیت سکا ہے لیکن ملک کو منو بھاکر سے کافی امیدیں وابستہ ہیں اور وہ بھارت کو پہلا میڈل دلوا سکتے ہیں۔

منو بھاکر نے اپنے چھ راونڈ میں 97، 97، 98، 96، 96 اور 96 پوائنٹس بنائے۔ پہلی تین راونڈ میں ہی ان کی پرفارمنس نے انہیں ٹاپ ٹو میں پہنچا دیا تھا اور پھر انہوں نے تیسری پوزیشن حاصل کرنے کی رفتار جاری رکھی۔

قابل ذکر ہے کہ منو بھاکر گزشتہ 20 سالوں میں انفرادی ایونٹ میں اولمپک فائنل میں پہنچنے والی پہلی بھارتی خاتون شوٹر بن گئی ہیں۔ آخری بار سوما شرور ایتھنز اولمپکس 2004 میں 10 میٹر ایئر رائفل ایونٹ کے فائنل میں پہنچی تھیں۔

ہنگری کی میجر ویرونیکا 582 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست رہیں، جبکہ جنوبی کوریا کی شوٹر اتنے ہی پوائنٹس کے ساتھ فہرست میں دوسرے نمبر پر رہی۔ واضح رہے کہ خواتین کا 10 میٹر ایئر پسٹل کا فائنل 28 جولائی کو وقت کے مطابق سہ پہر 3:30 بجے کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

باکسنگ میں بھارت کا شاندار آغاز، پریتی پوار نے ویتنامی باکسر کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.