ETV Bharat / sports

بھارت میں پاکستان بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز کے میچز کب، کہاں اور کیسے دیکھیں؟ - PAK vs BAN Test Series

author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 20, 2024, 12:41 PM IST

Updated : Aug 20, 2024, 3:11 PM IST

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 21 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہو رہا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اس سے پہلے اب تک مجموعی طور پر 13 ٹیسٹ میچز کھیلے جاچکے ہیں، جن میں پاکستان نے 12 میچ میں فتح حاصل کی ہے

pakistan vs bangladesh test series live streaming
بھارت میں پاکستان بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز کے میچز کب، کہاں اور کیسے دیکھیں؟ (AFP PHOTO)

اسلام آباد: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 21 اگست بروز بدھ سے ہو رہا ہے۔ سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ شان مسعود پہلی مرتبہ ہوم سیریز میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ آسٹریلیا کے اسٹار تیز گیندباز جیسن گلیسپی پہلی بار پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ ہوں گے۔

پاکستان بنگلہ دیش کے اعداد وشمار

دونوں ٹیموں کے درمیان اس سے پہلے اب تک مجموعی طور پر 13 ٹیسٹ میچز کھیلے جاچکے ہیں، جن میں پاکستان نے 12 میچ میں فتح حاصل کی ہے جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم ایک بھی ٹیسٹ میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی اور ایک ٹیسٹ میچ ڈرا پر ختم ہوا۔ اس کے علاوہ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ ساتویں ٹیسٹ سیریز ہوگی جس میں پاکستان پچھلی تمام چھ سیریز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز کہاں دیکھیں؟

پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش کے دونوں ٹیسٹ میچز بھارتی وقت کے مطابق صبح 10:30 بجے شروع ہوں گے۔ یہ میچ بھارت میں براہ راست ٹیلی کاسٹ نہیں کیا جائے گا کیونکہ کسی بھی چینل نے میچز کے نشریاتی حقوق حاصل نہیں کیے ہیں۔ جس کی وجہ سے بھارتی شائقین اس ٹیسٹ میچ سے لطف اندوز نہیں ہو سکیں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے اپنی گیارہ رکنی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اسکواڈ: شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابراعظم، سلمان علی آغا، محمد رضوان، خرم شہزاد، محمد علی، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی ۔

لیکن بنگلہ دیش نے ابھی تک اپنی گیارہ رکنی ٹیم کا اعلان نہیں کیا ہے لیکن ان کی 15 رکنی ٹیم یہ ہے۔ بنگلہ دیشی ٹیم: نظم الحسین شانتو (کپتان)، مومن الحق، شادمان اسلام، محمود الحسن جوئے، شکیب الحسن، مہدی حسن معراج، ذاکر حسن، لٹن داس، مشفق الرحیم، حسن محمود، تسکین احمد، تیج الاسلام، خالد احمد، شرف الاسلام اسلام، ناہید رانا، نعیم حسن

پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش دوسرا ٹیسٹ میچ

واضح رہے کہ اس سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 30 اگست سے کھیلا جائے گا۔ جو پہلے کراچی میں کھیلا جانا تھا لیکن بعد میں پی سی بی نے شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے دوسرے ٹیسٹ کی میزبانی بھی راولپنڈی کو ہی سونپ دی۔ درحقیقت کراچی اسٹیڈیم میں آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کے پیش نظر کام جاری ہے جس کے باعث پی سی بی نے پہلے یہاں میچ بغیرشائقین کے میچ کرانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اب پی سی بی نے اسٹیڈیم منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان

Last Updated : Aug 20, 2024, 3:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.