ETV Bharat / sports

رنجی فائنل میں ودربھ کو شکست دے کر ممبئی 42 ویں بار چیمپئن بنا

Ranji trophy 2024 ٹورنامنٹ کی تاریخ کے 90 سالوں میں 48 واں فائنل کھیلتے ہوئے ممبئی نے جمعرات کو وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ودربھ کو 169 رنز سے شکست دے کر اپنا 42 واں رنجی ٹرافی ٹائٹل جیت لیا ہے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 14, 2024, 3:28 PM IST

Updated : Mar 14, 2024, 3:39 PM IST

Ranji trophy 2024
Ranji trophy 2024

حیدرآباد: رنجی ٹرافی 2024 کا فائنل میچ ممبئی اور ودربھ کے درمیان کھیلا گیا جس میں ممبئی نے ودربھ کو 169 رنز سے شکست دے دی ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی ممبئی نے 42ویں بار رنجی ٹائٹل جیتا ہے۔ 568 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ودربھ کی ٹیم 368 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی جس کی وجہ سے ممبئی نے یہ میچ 169 رنز سے جیت لیا۔

اجنکیا رہانے کی کپتانی میں ممبئی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی پہلی اننگز میں 224 رنز بنائے۔ شاردول ٹھاکر 75 رنز کے علاوہ کوئی بھی بلے باز پہلی اننگز میں خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکا۔ 224 رنز کے جواب میں ودربھ کی ٹیم بھی کچھ خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکی اور پوری ٹیم 105 رنز کے اسکور پر آل آؤٹ ہوگئی۔ جس کی وجہ سے ممبئی کو دوسری اننگز میں 119 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔

119 رنز کی برتری کے ساتھ میدان میں اترنے والی ممبئی ٹیم کے کھلاڑیوں نے دوسری اننگز میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 418 رنز بنائے۔ پہلی اننگز میں ناکام رہنے والے اجنکیا رہانے، شریاس ایر، مشیر خان نے دوسری اننگز میں شاندار بلے بازی کی۔

اجنکیا رہانے نے 73 رنز، شریس ائیر نے 95 رنز اور سرفراز خان کے بھائی مشیر خان شاندار 136 رنز کی اننگز کھیلی۔ان بلے بازوں کے علاوہ شمس ملانی نے بھی 50 رنز کی نصف سنچری اننگز کھیلی۔ ممبئی کی دوسری اننگز میں ہرش دوبے نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ یش ٹھاکر نے 3 اور آدتیہ ٹھاکرے اور امان موکھڑے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بھارتی ٹیم کے تیز گیند باز امیش یادو ایک بھی وکٹ نہ لے سکے۔

دوسری اننگز میں ممبئی کے 418 رنز بنانے کے بعد ودربھ کو جیت کے لیے 538 رنز کا ہدف ملا۔ جس کے جواب میں ٹیم 368 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ ودربھ کے لیے کپتان اور وکٹ کیپر اکشے واڈکر نے 102 رنز کی سنچری اننگز کھیلی۔ ہرش دوبے نے 65 اور کرونا نائر نے 74 رنز بنائے۔

اس کے علاوہ کوئی بھی بلے باز خاص اچھی کارکردگی نہ دکھا سکا۔ اتھروے ٹائیڈے 32، دھرو شوری 28، امان موکھڈے 32، یش راٹھوڑ 7، آدتیہ 3، یش ٹھاکر 6، اومیش یادیو 6 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

ممبئی کی جانب سے تنوش کوٹیان نے 4، مشیر خان اور تشار دیش پانڈے نے 2، 2 اور شمس ملانی اور دھول کلکرنی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Last Updated : Mar 14, 2024, 3:39 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.