ETV Bharat / sports

کون ہیں محمد امان جنھیں بھارتی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے؟ - Who is Mohammad Amaan

author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Sep 1, 2024, 8:07 PM IST

آسٹریلیا کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے خلاف ہونے والی گھریلو سیریز میں محمد امان کو بھارتی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ انڈر 19 ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی مظاہرہ کرنے کی وجہ سے محمد امان کو ٹیم کا نیا کپتان منتخب کیا گیا ہے۔

Mohammad Amaan became captain of india under 19 team against australia u19 series
کون ہیں محمد امان جنھیں بھارتی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے؟ (Etv Bharat)

لکھنؤ: اترپردیش کے سہارنپور سے تعلق رکھنے والے محمد امان کو بھارتی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا کپتان بنا دیا گیا ہے۔ اس ٹیم میں سابق بھارتی کپتان راہل دراوڈ کے بیٹے سمیت دراوڈ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ محمد امان سہارنپور کے خانلام پورہ کے رہائشی ہیں۔

اتر پردیش کے لیے خاص بات یہ ہے کہ آسٹریلیا کے اس دورے میں سہارنپور سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت کرکٹر محمد امان کو بھارتی کرکٹ ٹیم کا کپتان منتخب کیا گیا ہے۔ محمد امان کی ایشیا کپ میں بہتر کارکردگی کو دیکھتے ہوئے انہیں ٹیم کا نیا کپتان منتخب کیا گیا ہے۔

محمد امان نے نومبر 2023 میں ہونے والے انڈر 19 ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں بہترین بلے باز ہیں۔ سال 2023 میں انہیں پہلی بار اتر پردیش کی انڈر 19 ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا۔ ان کی کارکردگی کی بنیاد پر بی سی سی آئی نے انہیں چیلنجر ٹرافی کے لیے انڈیا اے ٹیم کے لیے منتخب کیا۔

محمد امان نے چیلنجر ٹرافی میں دو سنچریاں بنا کر سلیکٹرز کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی تھی۔ جس کے نتیجے میں انہیں ایشیا کپ کے لیے انڈر 19 بھارتی ٹیم میں جگہ دی گئی۔

Mohammad Amaan became captain of india under 19 team
محمد امان بھارتی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر (Etv bharat)

بھارت آسٹریلیا انڈر 19 ٹیموں کے درمیان سیریز کا شیڈول

آسٹریلیا کی انڈر 19کرکٹ ٹیم تین ون ڈے اور دو چار روزہ ٹیسٹ میچوں کے لیے بھارت کا دورہ کرنے والی ہے۔ جس کے لیے بھارتی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔ تین ون ڈے میچز 21، 23 اور 26 ستمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ پہلا ٹیسٹ میچ 30 ستمبر سے 3 اکتوبر تک اور دوسرا ٹیسٹ میچ یکم اکتوبر سے 10 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔ تینوں ون ڈے میچ پڈوچیری میں اور دو ٹیسٹ میچ چنئی میں کھیلے جائیں گے۔

بھارتی انڈر 19 ونڈے اسکواڈ: رودرا پٹیل، ساحل پرکھ، کارتیکیہ کے پی، محمد امان (کپتان)، کرن چورملے، ابھیگیان کنڈو (وکٹ کیپر)، ہرونش سنگھ پنگالیا (وکٹ کیپر)، سمیت دراوڈ، یودھج گوہا، سمرتھ این، نکھل کمار ، چیتن شرما، ہاردک راج، روہت راج اوات، محمد عنان۔

بھارتی انڈر 19 ٹیسٹ اسکواڈ: ویبھ سوریاونشی، نیتیا پانڈیا، ویہان ملہوترا (نائب کپتان)، سوہم پٹوردھن (کپتان)، کارتیکیا کے پی، سمیت دراوڈ، ابھیگیان کنڈو (وکٹ)، ہرونش سنگھ پنگالیا (وکٹ)، چیتن شرما، سمرتھ این، آدتیہ راوت، نکھل کمار، انمولجیت سنگھ، آدتیہ سنگھ، محمد عنان۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.