حیدرآباد: پیرس اولمپکس 2024 میں بھارت کے لیے دو کانسے کا جیتنے والی پسٹل کوئین منو بھاکر نے 30 اگست بروز جمعہ کو ممبئی میں لیجنڈ کرکٹر سچن تندولکر اور ان کے خاندان سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے سچن کے لیے ایک بڑی بات کہی ہے۔
بھارتی خاتون شوٹر نے اس ملاقات کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے سچن کے لیے ایک بڑی بات کہی ہے۔ جس میں انھوں نے لکھا کہ صرف اور صرف سچن تنڈولکر سر، میں اس عظیم کرکٹر کے ساتھ اس خاص لمحے کو شیئر کرکے خوش قسمت محسوس کر رہی ہوں۔ ان کے سفر نے مجھے اور ہم میں سے بہت سے لوگوں کو اپنے خوابوں کو پورا کرنے کی ترغیب دی ہے۔ ناقابل فراموش یادوں کے لیے شکریہ۔
The one and only Sachin Tendulkar sir!
— Manu Bhaker🇮🇳 (@realmanubhaker) August 30, 2024
Feeling blessed to share this special moment with the cricketing icon! His journey motivated me and many of us to chase our dreams. Thank you sir for unforgettable memories! 🙌🏏 #FamilyLove #CricketLegend #Inspiration #SachinTendulkar… pic.twitter.com/qtHdkhkbHR
اس سے قبل ایک انٹرویو میں منو بھاکر نے تنڈولکر، ایم ایس دھونی، ویراٹ کوہلی اور یوسین بولٹ جیسے کھلاڑیوں سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
واضح رہے کہ منو بھاکر نے پیرس اولمپکس 2024 میں شوٹنگ ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ملک کا نام روشن کیا ہے۔ تب سے پورے ملک میں منو بھاکر کے نام کا چرچا ہو رہا ہے۔ منو نے خواتین کے 10 میٹر پسٹل کے انفرادی مقابلے اور 10 میٹر مکسڈ پسٹل مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔ جس کے بعد وہ ایک اولمپکس میں دو تمغے جیتنے والی پہلی بھارتی کھلاڑی بن گئیں۔
منو بھاکر کی اس شاندار کارکردگی کو اس وقت کے عظیم بلے باز سچن تنڈولکر نے بھی سراہا تھا۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے منو کو مبارکباد دی تھی۔
سچن نے ایکس پر لکھا کہ پیرس اولمپکس میں بھارت کا پہلا تمغہ جیتنے پر مبارک ہو"، ٹوکیو میں دل ٹوٹنے پر قابو پانے کے بعد، آپ نے پیرس میں کانسے کا تمغہ جیتنے کے لیے بے پناہ طاقت اور عزم کا مظاہرہ کیا ہے اور بھارت کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔"