ETV Bharat / sports

بھارت کی لیڈی بمراہ، اسکول ڈریس میں لڑکی کی خطرناک گیندبازی کا ویڈیو وائرل - Lady Bumrah of India

جسپریت بمراہ کے ایکشن میں اسکول ڈریس پہن کر گیندبازی کرنے والی ایک لڑکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی زیادہ وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو کو لوگ کافی زیادہ پسند کر رہے ہیں اور اس پر دلچسپ کمنٹ بھی کر رہے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 18, 2024, 6:09 PM IST

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے دائیں ہاتھ کے اسٹار تیز گیندباز جسپریت بمراہ اپنے غیر روایتی باؤلنگ ایکشن کی وجہ سے اس وقت کرکٹ کی دنیا میں راج کر رہے ہیں۔ 2016 میں ٹیم انڈیا کے لیے بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کرنے کے بعد سے بمراہ نے اپنی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ اپنے منفرد بولنگ ایکشن سے کرکٹ کی دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے۔

30 سالہ بمراہ کا خطرناک یارکر اور مختلف انداز میں گیند بازی کرنے کی صلاحیت انہیں دنیا کے بہترین گیند بازوں میں سے منفرد کرتی ہے۔ جس کی وجہ سے وہ اب ملک اور بیرون ملک میں بہت سے کھلاڑیوں کے لیے تحریک بھی بن چکے ہیں۔ کچھ لوگ ان کے بولنگ ایکشن کی نقل کرنے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک اسکول کی طالبہ اپنے اسکول یونیفارم میں بمراہ کے باؤلنگ ایکشن کی طرح نیٹ میں بلے باز کو بولنگ کرتی نظر آ رہی ہے۔ اس ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا دلچسپ ردعمل

جسپریت بمراہ کے باؤلنگ ایکشن کی نقل کرنے والی اسکولی لڑکی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی، جس سے صارفین بھیہ دیکھ کر حیران رہ گئے۔ ایک صارف نے لکھا، 'شاذ و نادر ہی کسی لڑکی کو غیر روایتی باؤلنگ ایکشن کرتے دیکھا گیا ہو'۔

ایک دوسرے صارف نے لکھا، 'لڑکی کا رن اپ اچھا ہے اور اسے ایک ہونہار فاسٹ باؤلر بنایا جا سکتا ہے'۔ جبکہ ایک اور صارف نے انہیں بھارتی خواتین کرکٹ کا مستقبل قرار دیا۔ ایک اور نے لکھا کہ جسپریت بمراہ کے ایکشن کو صرف لڑکے ہی نہیں لڑکیوں نے بھی کاپی کرنا شروع کر دیا ہے۔ بی سی سی آئی کو اس لڑکی کی دیکھ بھال کرنی چاہیے۔

بمراہ کے کیریئر پر ایک نظر

جسپریت بمراہ گیند کو دونوں طرف سوئنگ کرنے اور مہلک یارکر کرنے کی صلاحیت کی وجہ سے بھارت کے تیز گیندبازی اٹیک کی دھری ہیں۔ بمراہ نے بھارت کے لیے 195 میچ کھیلے ہیں جس میں انھوں نے 21.10 کی اوسط سے 397 وکٹیں حاصل کی ہیں، جس میں 10 مرتبہ چار وکٹ اور 12 مرتبہ پانچ وکٹیں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

دہلی پریمیئر لیگ میں رشبھ پنٹ نے وہ کر دیا جو کبھی نہیں کیا تھا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.