ETV Bharat / sports

فلمی ستاروں کے شاندار رقص کے ساتھ یوپی ٹی ٹوئنٹی لیگ کا افتتاح - UP T20 League Opening Ceremony

author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 26, 2024, 1:20 PM IST

بالی ووڈ اسٹارز کریتی سینن، آیوشمان کھرانہ اور بادشاہ کے شاندار پرفارمنس کے ساتھ یوپی ٹی 20 پریمیر لیگ 2024 کا آغاز ہوگیا ہے۔

UP T20 League 2024 Opening Ceremony
فلمی ستاروں کے شاندار رقص کے ساتھ یوپی ٹی ٹوئنٹی لیگ کا افتتاح (Jio Cinema Snapshot)

لکھنؤ: یوپی ٹی 20 پریمیر لیگ 2024 کا آغاز 25 اگست سے ہوگیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں لکھنؤ کے اٹل بہاری باجپائی ایکنا اسٹیڈیم میں بالی ووڈ اسٹارز کریتی سینن، آیوشمان کھرانہ اور بادشاہ نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سریش رائنا اور بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے یوپی ٹی توئنٹی لیگ کی ٹرافی کی نقاب کشائی کی۔

ایوشمان کھرانہ نے فلم بدری کی دلہنیا کے گانے پر ڈانس کیا۔ جبکہ کریتی سینن نے بریلی کی برفی اور اپنے کچھ دیگر مشہور گانوں پر رقص کرکے شائقین کو مسحور کردیا۔ ریپر بادشاہ نے یو پی پریمیئر لیگ کا تھیم سانگ گا کر سب کو محظوظ کیا۔ اس کے بعد رات 8 بجکر 15 منٹ پر افتتاحی میچ شروع ہوا۔

یوپی ٹی ٹوئنٹی لیگ کا افتتاحی میچ

افتتاحی تقریب کے بعد رنکو سنگھ کی ٹیم میرٹھ ماورکس اور کاشی رودرانس کے درمیان مقابلہ ہوا، جس میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کاشی رودرانس کی ٹیم صرف 100 رنز ہی بنا سکی۔ جس ہدف کو میرٹھ ماورکس نے صرف 9 اوورز میں حاصل کرکے کاشی رودرانس کو افتتاحی میں شکست دے دی۔ 26 اگست کو دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ گورکھپور لائنز اور نوئیڈا کنگز کے درمیان سہ پہر 3 بجے کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ لکھنؤ فالکنز اور کانپور سپر اسٹارز کے درمیان شام 7.30 بجے کھیلا جائے گا۔

یوپی ٹی ٹوئنٹی لیگ کا مکمل شیڈول

یوپی لیگ کا فارمیٹ آئی پی ایل کی طرز پر ہے۔ ڈراز کے مطابق لیگ کا فارمیٹ آئی پی ایل کی طرز پر ہوگا، جہاں 9 ستمبر کو لیگ مرحلے کے اختتام تک میچز مسلسل کھیلے جائیں گے۔ جبکہ پہلا کوالیفائر اور ایلیمینیٹر 11 ستمبر اور دوسرا کوالیفائر 12 ستمبر کو ہوگا۔ فائنل 14 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ لیگ کے دوران ایکانا اسٹیڈیم میں افتتاحی اور فائنل میچ کے دنوں کے علاوہ تمام دنوں میں دو دو میچ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

اترپردیش پریمیئر لیگ کا 25 اگست سے آغاز، یہاں دیکھیں میچ کا شیڈول اور ٹکٹ کی قیمت کتنی ہوگی؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.