ETV Bharat / sports

کولکاتا نے ٹاس جیت کر بنگلورو کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی - IPL 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 29, 2024, 7:26 PM IST

KKR Vs RCB بنگلورو کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے انڈین پریمئیر لیگ کے 10 ویں میچ میں مہمان ٹیم کولکاتا نائٹ رائڈرس نے ٹاس جیت کر میزبان رائل چیلنجرز بنگلورو کو پہلے بیٹنگ کے لئے مدعو کیا۔کولکاتا کی ٹیم میں ایک تبدیلی ہوئی ہے۔

کولکاتا نے ٹاس جیت کر بنگلورو کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی

بنگلورو: بنگلورو کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں آج انڈین پریمئیر لیگ کے 10 ویں میچ میں میزبان رائل چیلنجرز بنگلورو اور کولکاتا نائٹ رائڈرس کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔ دونوں ٹیمیں اس میچ میں جیت درج کرنے کے ارادے سے میدان میں اتریں گی۔

کولکاتا نائٹ رائڈرس کے کپتان شریس ائیر نے کہاکہ اس میچ کے لئے ان کی ٹیم کی اچھی تیاری ہوئی ہے۔ ٹیم میں ایک تبدیلی ہوئی ہے ۔انوکل رائے کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ٹیم مضبوط اور متوازن ہے اور بہتر کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

دوسری طرف میزبان ٹیم رائل چیلنجرز بنگلورو کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے کہاکہ ہدف کا تعاقب کرنا چاہتا ہوں لیکن ٹاس میں بازی ہار گئے۔ ٹیم میں کئی بین الاقوامی اسٹار کھلاڑی ہیں۔ بس انہیں ایک بہترین شروعات کی ضرورت ہے۔

دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں ابھی تک 32 مرتبہ آمنے سامنے آچکی ہیں، جن میں کے کے آر کو برتری حاصل رہی ہے۔ یہاں تک کہ اپنے پچھلے پانچ مقابلوں میں کولکاتا نے پانچ میں سے چار میچ جیت کر آر سی بی کے خلاف اپنا دبدبہ برقرار رکھا ہے۔

آر سی بی بمقابلہ کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے درمیان کھیلے گئے میچوں کی بات کریں تو دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 32 میچ کھیلے جا چکے ہیں جن میں رائل چیلنجرز بنگلور نے 14 جبکہ کولکاتہ نے 18 میچ جیتے ہیں۔

دونوں ٹیموں کے ممکنہ پلیئنگ الیون:

رائل چیلنجرز بنگلورو: فاف ڈو پلیسس (کپتان)، انوج راوت (وکٹ کیپر)، ویراٹ کوہلی، رجت پاٹیدار، گلین میکسویل، کیمرون گرین، دنیش کارتک، الزاری جوزف، میانک ڈاگر، محمد سراج، یش دیال، مہیپال لومرور۔

یہ بھی پڑھیں:راجستھان رائلز نے دہلی کیپٹلس کو 12 رنز سے ہرایا - ipl 2024

کولکاتا نائٹ رائیڈرز: فلپ سالٹ (وکٹ کیپر)، شریس ایئر (کپتان)، وینکٹیش ایئر، نتیش رانا، رنکو سنگھ، رمندیپ سنگھ، آندرے رسل، سنیل نارائن، مچل اسٹارک، ہرشیت رانا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.