چنئی: انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کا فائنل میچ 26 مئی کو کولکاتا نائٹ رائڈرز اور سن رائزرز حیدرآباد کے درمیان چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں شام 7:30 بجے سے کھیلا جائے گا۔
چنئی کے ساحل پر دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے فوٹو شاوٹ کیا۔ اس شوٹ کے بعد یہ واضح ہو گیا ہے کہ حیدرآباد اور کولکاتہ تیسری دفعہ آئی پی ایل ٹرافی پر قبضہ کرنے جا رہی ہے۔
فوٹو شوٹ میں پیٹ کمنز کو ٹرافی کے دائیں جانب کھڑے دیکھا گیا تھا۔ تب سے شائقین یہ ماننے لگے کہ حیدرآباد آئی پی ایل ٹرافی جیتنے والا ہے۔ دراصل یہ ایک کہاوت ہے کہ فائنل سے قبل ٹرافی کے ساتھ کرائے گئے فوٹو شوٹ میں جو بھی کپتان ٹرافی کے دائیں جانب کھڑا ہوتا ہے، اس کی ٹیم فائنل میچ جیت جاتی ہے۔
فائنل سے قبل ٹرافی کے ساتھ کرائے گئے فوٹو شوٹ میں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز ہمیشہ ٹرافی کے دائیں جانب کھڑے ہوتے ہیں۔ کمنز تمام ورلڈ کپ 2023، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023 میں ٹرافی کے بائیں جانب کھڑے تھے۔
ایشز اور ان کی ٹیم تمام فائنلز میں فاتح بن کر ابھری۔ اب آئی پی ایل 2024 کے فائنل سے پہلے کرائے گئے فوٹو شوٹ میں سن رائزرس حیدرآباد کے کپتان پیٹ کمنز ٹرافی کے دائیں جانب کھڑے ہیں۔ جس کی وجہ سے یہ قیاس کیا جارہا ہے کہ اس دفعہ بھی وہی فائنل میچ جیتنے والے ہیں۔