ETV Bharat / sports

کے ایل راہل تیسرے ٹیسٹ سے باہر، اس بلے باز کو ملا موقع - کے ایل راہل

IND vs ENG 3rd Test انگلینڈ کے خلاف راجکوٹ میں 15 فروری سے شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ سے کے ایل راہل باہر ہوگئے ہیں۔ ان کی جگہ کرناٹک کے دائیں ہاتھ کے بلے باز دیودت پڈیکل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

KL Rahul out of the 3rd Test
کے ایل راہل تیسرے ٹیسٹ سے باہر
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 12, 2024, 8:51 PM IST

حیدرآباد: بھارت اور انگلینڈ کے درمیان راجکوٹ میں تیسرا ٹیسٹ میچ 15 فروری سے کھیلا جائے گا۔ لیکن اس سے پہلے ہی ٹیم انڈیا کے مڈل آرڈر کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانے والے اسٹار بلے باز کے ایل راہل باہر ہو گئے ہیں۔ کے ایل راہل مکمل طور پر صحت یاب نہ ہونے کی وجہ سے ٹیسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ بی سی سی آئی نے میڈیا ایڈوائزری جاری کرکے یہ جانکاری دی ہے۔

بی سی سی آئی نے کہا کہ کے ایل راہل کی تین ٹیسٹ میچوں کے لیے دستیابی ان کے فٹنس پر منحصر تھی لیکن راہل ابھی تک مکمل طور پر فٹ نہیں ہوسکے ہیں۔ اس وقجہ سے وہ بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں ہیں۔ وہ چوتھے اور پانچویں ٹیسٹ کے لیے مکمل طور پر فٹ ہونے کے لیے بنگلورو میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں اپنی بحالی کا عمل جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ بی سی سی آئی نے انگلینڈ کے خلاف بقیہ 3 ٹیسٹ میچوں کے لیے ہفتہ کو اسکواڈ کا اعلان کیا تھا، اس میں کے ایل راہل کو جگہ دی گئی تھی۔ تاہم نوٹ میں یہ بھی لکھا گیا تھا کہ کے ایل راہل اور رویندر جڈیجہ تیسرے ٹیسٹ میں کھیلیں گے یا نہیں اس کا فیصلہ بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم کرے گی۔ بی سی سی آئی نے کے ایل راہل کی جگہ دائیں ہاتھ کے بلے باز دیودت پڈیکل کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں دیودت پڈیکل کی حالیہ فارم شاندار رہی ہے۔

حیدرآباد ٹیسٹ میں زخمی ہونے والے رویندرا جڈیجہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور اپنے ہوم گراؤنڈ پر تیسرا ٹیسٹ کھیلنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔جڈیجہ کو حیدرآباد میں پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن ہیمسٹرنگ انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اسٹوکس کے ہاتھوں رن آؤٹ ہونے کے بعد جڈیجہ کو تکلیف اور درد میں دیکھا گیا۔ جس کی وجہ سے جڈیجہ وشاکھاپٹنم میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں نہیں کھیل سکے تھے۔

تیسرے ٹیسٹ کے لیے بھارتی ٹیم:

روہت شرما (کپتان)، جسپریت بمراہ (نائب کپتان)، یشسوی جیسوال، شبمن گل، رجت پاٹیدار، سرفراز خان، دھرو جورل (وکٹ کیپر)، کے ایس بھرت (وکٹ کیپر)، آر اشون، رویندر جڈیجہ، اکسر پٹیل، واشنگٹن سندر ، کلدیپ یادو، محمد سراج، مکیش کمار، آکاش دیپ، دیودت پڈیکل۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.