ETV Bharat / sports

راجستھان رائلز کے خلاف دہلی کیپیٹلس کا پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ - RR Vs DC match - RR VS DC MATCH

IPL 2024: انڈین پریمئیر لیگ کے 9ویں میچ میں دہلی کیپیٹلس نے ٹاس جیت کر میزبان راجستھان رائلز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ دہلی کیپیٹلس نے اپنی ٹیم میں دوتبدیلیاں کرنے کا اعلان کیا جب کہ راجستھان رائلز گذشتہ میچ کی فہرست الیون کے ساتھ میں اترنے فیصلہ کیا ہے۔

راجستھان رائلز کے خلاف دہلی کیپیٹلس کا پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 28, 2024, 7:41 PM IST

جے پور: سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں ٹورنامنٹ کی پہلی چیمپئن راجستھان رائلز اور اپنے پہلے ٹائٹل کے منتظر دہلی کیپٹلس کے درمیان ایک دلچسپ میچ کی توقع ہے۔ ایک طرف سیمسن جیت کا سلسلہ برقرار رکھنا چاہیں گے تو وہیں رشبھ پنت کو سیزن کی پہلی جیت کی تلاش ہے۔ ٹاس جیتنے کے بعد دہلی کیپیٹلس کے کپتان رشبھ پنت نے کہاکہ پلیئنگ کنڈیشن بہتر ہے۔اس کے باوجود ہم نے ہدف کا تعاقب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ہماری گیندبازی اچھی ہے حریف ٹیم کو کم اسکور روک سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ٹیم میں تبدیلی ہے ۔ایشانت شرما اور شائی ہوپ دونوں چوٹ سے ابھر نہیں پائے ہیں۔ان کی جگہ میکش کمار اور اینرچ نورٹجے کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے ممکنہ پلیئنگ الیون:

دوسری طرف راجستھان رائلز کے کپتان سنجو سمسن نے کہاکہ وہ جیت کر پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے۔ راجستھان رائلز کی ٹیم نے گزشتہ میچ کی فرسٹ الیون کے ساتھ میں اترنے فیصلہ کیا ہے۔گزشتہ میچ میں ٹیم کی کارکردگی شاندار رہی تھی ہم اسے دوہرانے کی کوشش کریں گے۔

راجستھان رائلز: یشسوی جیسوال، جوس بٹلر، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر/کپتان)، ریان پیراگ، شمرون ہیٹمائر، دھرو جریل، روی چندرن اشون، سندیپ شرما، اویش خان، ٹرینٹ بولٹ، یوزویندرا چہل، ناندرے برگ۔

دہلی کیپٹلس: ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، رشبھ پنت (وکٹ کیپر/کپتان)، رکی بھوئی، ٹرسٹن اسٹبس، اکسر پٹیل، سُمیت کمار، ابھیشیک پورل، کلدیپ یادو، خلیل احمد، مکیش کمار اور اینرچ نورٹجے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.