حیدرآباد:پنجاب کے موہالی میں کھیلے جارہے انڈین پریمئیر لیگ کے 23 ویں میچ میں میزبان ٹیم پنجاب کنگس نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا۔پنجاب کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔ پنجاب کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرنے اتری سن رائزرز حیدرآباز کے سلامی بلے بازی ٹریوس ہیڈز اور ابھیشیک شرما نے جارجانہ انداز میں شروعات کرتے ہوئے پہلے وکٹ کے لئے 27 رن جوڑے ۔رمن دیپ سنگھ نے اپنے پہلے ہی اوور میں ٹریوس ہیڈ(21رن) اور ایڈن مارکرم کو بغیر کھاتہ کھولے پویلین بھیج کر حیدرآباد کو دوہرا دھچکا پہنچیایا۔ابھیشک شرما بھی 16 رن بنا کر سیم کورین کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئے۔
-
🚨 Toss Update 🚨
— IPL Scoop (@Ipl_scoop) April 9, 2024
Punjab Kings won the Toss and elected to field first against Sunrisers Hyderabad.#TATAIPL | #SRHvsPBKS | #PBKSvsSRH pic.twitter.com/mmAmxmgnDh
پنجاب کنگس کے کپتان شیکھردھون نے کہاکہ اس پچ پر ہدف کا تعاقب کرنا آسان ہو سکتا ہے۔اسی کے مدنظر ہم نے پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔لیونگ اسٹون پہلے ہی زخمی تھے۔اس کے باوجود ہم امید کرتے ہیں کہ اگلے میچ میں ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔ دوسری طرف مہمان ٹیم سن رائزر حیدرآباد کے کپتان پیٹ کمنز نے کہاکہ وہ پہلے گیندبازی کرنا چاہتے ہیں۔اس پچ پر اوس کا اہم رول ادا کر سکتا ہے۔دوسری اننگ میں بیٹنگ مزید آسان ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ عمران ملک،میانک مارکندے،واشنگٹن سندر،گلین میکسویل اور راہل ترپاٹھی کو فرسٹ الیون میں جگہ نہیں ملی ہے۔عبدالضمد ٹیم کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چنئی سپر کنگس نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو سات وکٹوں سے شکست دی - ipl 2024
سن رائزر حیدر آباد اور پنجاب کنگس چار ۔چار پوائنٹ کے ساتھ بالترتیب چوتھے اور پانچویں مقام پر ہے۔دونوں ٹیمیں اس میچ میں جیت درج کرکے لیگ ٹیبل میں پیشقدمی کی کوشش کریں گی