ممبئی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم اس وقت سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد آرام کے موڈ میں ہے۔ ہندوستان کا اگلے ماہ 19 ستمبر تک کوئی بین الاقوامی میچ نہیں ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کے بعد ہندوستان نے زمبابوے اور سری لنکا کا دورہ کیا ہے۔ جہاں ہندوستانی ٹیم 27 سال بعد سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز ہاری ہے۔ ہندوستان کو اب اگلے سال ہونے والی چیمپئنز ٹرافی تک صرف دو طرفہ سیریز کھیلنی ہے۔ہندوستان کا فروری تک کا مکمل شیڈول جانیں۔
بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز
ہندوستانی کرکٹ ٹیم 19 ستمبر سے 12 اکتوبر تک بنگلہ دیش کے خلاف 2 ٹیسٹ اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ یہ پوری سیریز ہندوستان کی میزبانی میں کھیلی جائے گی۔ پہلا ٹیسٹ 19 ستمبر اور دوسرا 27 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ اس کے علاوہ ون ڈے میچز 6 اکتوبر سے 12 اکتوبر تک کھیلے جائیں گے۔
نیوزی لینڈ اور افریقہ کے خلاف سیریز
بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے بعد ہندوستانی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں کی میزبانی کرے گی۔ یہ میچز 16 اکتوبر سے 5 نومبر تک کھیلے جائیں گے۔ ان ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے 3 دن کے بعد، ہندوستانی ٹیم 8 نومبر سے جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی جہاں وہ افریقہ کے خلاف 15 نومبر تک 4 ٹی20 میچ کھیلے گی۔
بارڈر گواسکر ٹرافی نومبر سے جنوری تک
ہندوستان 22 نومبر سے آسٹریلیا کے خلاف باوقار بارڈر گواسکر ٹرافی کا آغاز کرے گا۔ اس سال گواسکر ٹرافی میں 5 ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔ اس دوران آسٹریلیا اس سیریز کے لیے ہندوستان کی میزبانی کرے گا۔ یہ ٹرافی 22 نومبر سے 2 جنوری تک کھیلی جائے گی۔
جنوری فروری میں انگلینڈ کا دورہ ہندوستان
بارڈر گواسکر ٹرافی کے بعد انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم ہندوستان کا دورہ کرے گی۔ جہاں وہ 22 جنوری سے 12 فروری تک ہندوستان کے ساتھ 5 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچ کھیلے گی۔
ٹی ٹوئنٹی میچز 2 فروری تک کھیلے جائیں گے جس کے بعد پہلا ون ڈے 6 فروری اور آخری ون ڈے 12 فروری کو کھیلا جائے گا۔ اس سیریز کے بعد ہندوستان چیمپئنز ٹرافی کھیلے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ہندوستان چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان نہ گیا تو کیا ہوگا؟