ETV Bharat / sports

تیسرے دن کی شروعات میں ہی انگلینڈ کو دھچکے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 17, 2024, 11:20 AM IST

India England 3rd Test راجکوٹ ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کی شروعات میں ہندوستانی گیندبازوں نے عمدہ آغاز کرتے ہوئے انگلینڈ کو یکے بعد دیگر دو دھچکے دیے۔ جسپریت بمراہ نے جو روٹ کو اور کلدیپ یادو نے جانی بیرسٹو کو پویلین کی راہ دکھائی۔

تیسرے دن کی شروعات میں ہی انگلینڈ کو دھچکے
تیسرے دن کی شروعات میں ہی انگلینڈ کو دھچکے

راجکوٹ: سوراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن گراونڈ کیں کھیلے جارہے تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن ہندوستان کے گیند بازوں نے عمدہ شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کو یکے بعد دیگر دیگر دھچکے دئیے ۔

انگلینڈ کے 224 رنوں کے مجموعی اسکور پر جسپریت بمراہ نے جو روٹ کو 18 رنوں کے انفرادی اسکور پر جیسوال کے ہاتھوں کیچ آوٹ کرایا۔اس کے دوسرے اوور میں کلدیپ یادو نے جانی بیرسٹو کو ایل بی ڈبلو کرکے پویلین کی راہ دیکھا ئی۔اس وقت انگلینڈ نے 52 اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 260رن بنا لئے ہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے سلامی بلے باز بین ڈکیٹ 153 رن بنا کر آوٹ ہوئے۔ کپتان بین اسٹوکس رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔ ہندوستان کی جانب سے کلدیپ یادو کو دو جبکہ جسپریت بمپراہ،محمد سراج اور روی چندرن اشون نے ایک ایک وکٹ لئے ۔

اس سے قبل بین ڈکٹ کی دھماکہ خیز سنچری کی مدد سے انگلینڈ نے ہندوستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن جمعہ کو اپنی پہلی اننگز میں دن کا کھیل ختم ہونے تک دو وکٹ پر 207 رن بنا لئے تھے۔ہندستان کے 445 رن کے جواب میں انگلینڈ کی اوپننگ جوڑی جیک کرولی اور بین ڈکٹ نے پہلی وکٹ کے لیے 89 رن جوڑے۔

اشون نے انگلینڈ کو پہلا جھٹکا جیک کراؤلی کو 15 رن پر آر پاٹیدار کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا کر دیا۔ اس کے ساتھ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 500 وکٹیں مکمل کر لیں۔ اس کے بعد سراج نے 30ویں اوور میں اولی پوپ کو 39 رن پر ایل بی ڈبلیو کیا۔ آج کے کھیل کے اختتام تک بین ڈکٹ 118 گیندوں پر 21 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 133 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور جو روٹ نو رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

یہ بھی پڑھیں:جڈیجہ اور اشون کی غلطی کی وجہ سے ہندوستان کو پانچ رنوں کا نقصان

اس سے قبل روہت شرما اور رویندر جڈیجہ کی سنچریوں اور سرفراز خان کی نصف سنچری کی مدد سے ہندستان نے انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 445 رن کا بڑا اسکور بنایا ہے۔ہندوستان کی جانب سے روہت شرما 131 ر،رویندر جڈیجہ 114۔ سرفراز خان62 اور دربھ جرل 46 رن بنا کر نمایاں اسکورر رہے۔انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ ریحان احمد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جو روٹ، ٹام ہارٹلے اور جیمز اینڈرسن نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.