نیویارک:آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کا آٹھواں میچ ہندوستان اور آئرلینڈ کے درمیان نیویارک کے ناساو انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس میچ میں ہندوستان کی کپتانی روہت شرما کریں گے اور آئرلینڈ کی کپتانی پال سٹرلنگ کریں گے۔ ہندوستانی ٹیم اس میچ میں جیت کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کرنا چاہے گی۔ تو آئرلینڈ بھی کسی بڑا غیر متوقع نتیجہ کے لیے تیار رہے گا۔
ہندوستان اور آئرلینڈ کے درمیان ٹی 20 انٹرنیشنل میں اعدادوشمار کی بات کریں تو دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کل 8 میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ اس دوران ہندوستانی ٹیم حاوی رہی۔ ٹیم انڈیا نے 8 میں سے 7 میچ جیتے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ایک میچ منسوخ رہا۔ دونوں ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ایک بار آمنے سامنے آ چکی ہے جس میں بھارت نے کامیابی حاصل کی ہے۔
نیویارک میں واقع ناساو انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ پر بیٹنگ آسان نہیں ہے۔ یہاں کی پچ پر رفتار، اچھال ہے۔بڑا آؤٹ فیلڈ ہے۔ اضافی باؤنس کی وجہ سے یہ گیند بازوں کے لیے مدد گار اور بلے بازوں کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نیدرلینڈز نے پہلے میچ میں نیپال کو چھ وکٹوں سے شکست دی
سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں دونوں ٹیموں کے بلے بازوں نے 35.3 اوورز کھیلے ۔ ایسے میں آج کا میچ جیتنے کے لیے ہندوستانی بلے بازوں کے لیے رنز بنانا ضروری ہے۔