پیرس: بھارت کی ٹاپ باکسر لولینا بورگوہین نے بدھ کو پیرس اولمپکس 2024 کے خواتین کے 75 کلوگرام وزن کے زمرے کے راؤنڈ آف 16 کے میچ میں ناروے کی سنیوا ہوفسٹڈ کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ اس میچ میں لولینا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5-0 سے کامیابی حاصل کی۔ اب بھارتی باکسر کے پاس سنہری موقع ہے کہ وہ اگلے راؤنڈ میں اپنی عمدہ کارکردگی کو جاری رکھتے ہوئے بھارت کو پیرس اولمپکس میں تیسرا تمغہ دلا سیکں۔
#TokyoOlympics2020 #Bronze medalist Lovlina Borgohain clinches a superb 5-0 victory over Norway's Sunniva Hofstad at the #Paris2024Olympics.
— SAI Media (@Media_SAI) July 31, 2024
Let the #Cheer4Bharat chants ring out loud!🥳
Tune in to DD Sports and Jio Cinema to watch live!#OlympicsOnJioCinema pic.twitter.com/aJfDqXVd0Q
قابل ذکر ہے کہ لولینا بورگوہین ٹوکیو میں کانسے کا تمغہ جیت کر وجیندر سنگھ اور میری کوم کے بعد اولمپک میں تمغہ جیتنے والی تیسری بھارتی باکسر ہیں۔ لولینا نے 75 کلوگرام کیٹیگری میں آنے کے بعد 2022 میں ایشین چیمپئن اور 2023 میں ورلڈ چیمپئن کا خطاب جیتا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے 2023 ایشین گیمز میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔
لولینا کے والد ٹیکن بورگوہین نے اپنی بیٹی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ میچ میں زبردست کارکردگی پیش کریں گی اور اچھے نتائج حاصل کریں گی۔ ہمیں توقع ہے کہ پیرس اولمپکس کے لیے اس نے جو تربیت لی ہے، وہ اس کے کام آئے گی۔
انھوں نے مزید کہا کہ ٹوکیو کے بعد آسام حکومت نے پیرس اولمپکس کے لیے اس کی تیاریوں کے لیے سپورٹ کیا۔ اولمپکس کے لیے روانہ ہونے سے پہلے اس نے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ، پٹیالہ میں تربیت حاصل کی۔ پیرس جانے سے پہلے وہ اٹلی اور جرمنی میں بھی تربیت حاصل کی۔